وزیراعظم مودی کو کالا دھن واپس لانے میں دلچسپی نہیں - صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-05

وزیراعظم مودی کو کالا دھن واپس لانے میں دلچسپی نہیں - صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو

پٹنہ
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے کارپوریٹ دوستوں اور بی جے پی لیڈروں کا کالا دھن جو بیرون ملک جمع ہے، واپس لانے میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ صدر راشٹریہ جنتادل لالو پرساد یادو نے آج یہ بات بتائی ۔ لالو پرساد یادو نے اپنے توئٹر پر تحریر کیا کہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت بیرونی ملکوں سے کالا دھن واپس لانا نہیں چاہتی ۔ بیرونی ملکوں میں جمع کالا دھن زیادہ تر ان کے کارپوریٹ دوستوں اور بی جے پی لیڈروں کا ہے۔ یہی اصل سبب ہے جس کے لئے مرکزی حکومت کالے دھن کو ملک لانا نہیں چاہتی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں اور ٹاؤنس کے شہریوں کا احساس ہے کہ اس مسئلہ پر مودی نے انہیں دھوکہ دیا ہے، جب کہ وزیر اعظم نے2014میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرون ملک جمع کالا واپس لائیں گے ۔ بعد ازاں سابق چیف منسٹر بہار نے یہاں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر شہری کے بینک کھاتے میں وہ15لاکھ روپیہ جمع کرائیں گے لیکن ایک پیسہ بھی جمع نہیں کرایا گیا۔اقتدار پر آنے کے دیڑھ سال بعد بھی حکومت کالا دھن واپس لانے میں ناکام رہی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ سے چند دن قبل لالو پرساد نے مودی پر یہ حملہ کیا۔ بہار اسمبلی کے انتخابات پانچ مرحلوں میں 12 اکتوبر سے5نومبر تک منعقد ہوں گے اور8نومبر کو رائے شماری ہوگی۔ پرساد نے مزید کہا کہ بھگوا تنظیم کالے دھن کی طاقت کی مدد سے بہار میں شکست کھانے کے لئے مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹر پیام میں کہا کہ بہار میں ہتاش، اداس، نراش، ہوچکی بی جے پی ، ہاری ہوئی لڑائی کو اپنے کالے دھن کے ننگے ناچ سے جیتنا چاہتی ہے ۔ بہار یوں نے ٹھانا ہے کہ بھاجپا کو بھگانا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے یہ کہتے ہوئے کہ15لاکھ سے20لاکھ روپے تک ہر ایک کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں گے ، مودی پر تنقید کی ۔ پرساد نے مسلسل مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے حال ہی میں پٹنہ میں منعقدہ سوابھیمان ریالی میں تمسخر اڑایا ۔ حال ہی میں لالو نے18سکنڈ کا ویڈیو بدمعاش کے نام سے ٹوئٹر پر پیش کیا اور کہا15تا20لاکھ روپے ہر ایک کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں گے ۔

Modi Not Interested in Bringing Back Black Money: Lalu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں