جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سہ روزہ دورہ پر ہندوستان آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-05

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سہ روزہ دورہ پر ہندوستان آمد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جرمن چانسلر انجیلا مرکل ایک بڑے وفد کے ساتھ ہندوستان کے سہ روزہ دورہ پر آج رات یہاں پہنچ گئیں ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے پالم ایئر فورس اسٹیشن کے ہوائی اڈے پر مرکل اور ان کے ساتھ آئے وفد کا استقبال کیا۔ جرمنی کے سفیر مارٹن نائے بھی چانسلر کے استقبال کے لئے وہاں موجود تھے ۔ مرکل کے ساتھ آئے وفد میں ان کی کابینہ کے6سینئر وائس چانسلرس اور اقتصادی امور کے وزیر سگمر گیبر یل، وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹائمر ، وزیر دفاع ارسولا بون ڈیرلین ، وزیر زراعت کرشچن اسکمٹ ، تعلیم اور تحقیق کے وزیر جوہانا وانکااور اقتصادی تعاون ترقی کے وزیر گیرڈ ملیر شامل ہٰں ۔ ان کے علاوہ کئی وزیر مملکت ، محکمہ جاتی سیکریٹریز اور صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی اہم نمائندے بھی آئے ہیں۔ کل صبح راشٹر پتی بھون میں ان کا رسمی استقبال کیاجائے گا۔ اس کے بعد وہ راج گھاٹ جاکر گاندھی جی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے بعد مرکل حیدرآباد ہاؤس پہنچے گی جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گی ۔ اس کے بعد آئی جی سی کی تیسری میٹنگ ہوگی۔ حکومت کے وزراء اور جرمنی کے وزراء کی مختلف ملاقاتیں ہوں گی اور پھر ایک ساتھ وسیع ملاقات کریں گے۔ آخر میں دونوں رہنما اپنے پریس بیانات میں فیصلوں کے تعلق سے معلومات دیں گے ۔ جرمن چانسلر کا سرکاری طیارہ خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سے نئی دہلی پہونچیں۔انجیلا مرکل کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا "نمستے چانسلر"۔

German Chancellor Angela Merkel on three-day India visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں