26/اکتوبر اسلام آباد/نئی دہلی پی ٹی آئی / آئی اے این ایس
پاکستان میں ُی رکو 7.5شدت کے بڑے زلزلے میں کم از کم233افراد ہلاک اور1000سے زائئد زخمی ہوگئے ۔ رائٹر کے مطابق افغانستان میں کم از کم33اور پڑوسی ملک پاکستان میں200افراد ہلاک ہوئے ۔ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بیشتر مقامات سے رابطہ نہیں ہورہا ہے ۔ زلزلہ کا مبدا افغانستان میں تھا۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بات کہی گئی ۔ پاکستانی فوج کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ زلزلہ پاکستان کے بیشتر شمالی علاقوں بشمول پشاور، اسلام آباد ، راولپنڈی لاہور، سرگودھا ، کوئٹہ اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں محسوس کیا گیا ۔ صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کے حوالہ سے ڈان نے اطلاع دی ہے کہ پشاور شہر میں کم از کم19افراد ہلاک ہوئے جب کہ شہر کے لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل میں100سے زائد زخمیوں کو شریک کرایا گیا ہے ۔ وادی سوات سے8اموات کی اطلاع ہے جب کہ سوات کے سید و شریف ٹیچنگ ہاسپٹل میں تقریبا200زخمیوں کو لایا گیا ۔ پنجاب میں ضلع چکوال کے کلر کہار علاقہ میں ایک بچہ ہلاک ہوا ۔ راولپنڈی کے راجہ بازار علاقہ میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔ سرگودھا میں ایک خاتون کی جان گئی جب کہ ضلع قصور میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک جان گئی ۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیرکے میر پور سے ایک موت اور گلکت ، بلتستان سے30اموات کی اطلاع ہے ۔ دنیا نیوز ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ پشاور میں بالاحصار قلعہ کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ۔ چیف منسٹر خیرب پختونخواہ پرویز خٹک نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا ہے کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ احکام کا انتظار کئے بغیر فوری بچاؤ کا کام شروع کردے۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ فوج کی ٹیمیں ملک بھر میں زلزلہ کے نقصانات کا فوری جائزہ لینے کے لئے بھیجی گئی ہیں۔ تمام کمانڈ ملٹری ہسپتالوں کو انتہائی چوکسی کا حکم دیا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹرس تیار رکھے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام وفاقی ، سیول ، ملٹری اور صوبائی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری چوکسی کا حکم دیں اور پاکستانی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ صدر ممنون حسین نے انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ نے یہ اطلاع دی ۔ افغانستان، پاکستان اور شمالی ہند میں رچٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت7.5ناپی گئی۔ زلزلہ کا مبدا کابل سے تقریبا240کلو میٹر دور افغانستان کے جنوب مغربی شہر جارم میں بتایا گیا ۔ رائٹر کے بموجب شمال مشرقی افغانستان کے ایک دور دراز علاقہ میں طاقتور زلزلہ آیا جس نے دارالحکومت کابل اور پڑوسی ملک پاکستان کو دہلادیا ۔ زلزلہ کے جھٹکے شمالی ہند اور پاکستان کے دارالحکومت میں بھی محسوس کئے گئے جہاں سینکروں لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے کیونکہ ان کے قدموں تلے زمین لرزنے لگی تھی۔ کوہ ہندو کش میں زلزلہ213کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتداء میں زلزلہ کی شدت.7.7ناپی تھی تاہم بعد میں اسے گھٹا کر7.5کردیا گیا۔ افغان دارالحکومت کابل میں عمارتیں زور سے ہلنے لگی تھیں ۔ افغانستان کے شمالی علاقوں مین کام کرنے والی بین الاقوامی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سل فون کوریج ایک گھنٹہ متاثر رہا ۔ ہندوستان کی شمالی ریاست کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے ان علاقوں میں زیادہ دیر تک محسوس کئے گئے جہاں گزشتہ سال سیلاب آیا تھا ۔ برقی سربراہی اور بیشتر موبائل نیٹ ورک درہم برہم ہوگئے۔ سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ آج کا یہ زلزلہ25اپریل کو نیپال میں بد ترین زلزلہ کے تقریبا6ماہ بعد آیا ہے جس میں9ہزار سے زائد جانیں گئی تھیں اور 9لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا تھا ۔ شمالی پاکستان میں دس سال قبل8اکتوبر2005کو7.6شدت کے زلزلہ میں تقریبا 75ہزار جانیں گئی تھیں۔
نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی ایک اور اطلاع کے بموجب رچرڈ اسکیل پر7.5شدت کے زلزلہ نے جس کا مبدا افغانستان میں تھا، شمالی ہند کے بیشتر علاقوں کو دہلا دیا جس سے دہشت پھیل گئی ۔ دہلی متصلہ علاقوں اور جموں و کشمیر، اتر پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش، پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں سینکڑوں لوگ اپنے مکانات اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ تقریبا2.40بجے آیا اور 30-40سکنڈس کے لئے محسوس کیا گیا۔ اس نے شمالی ہند کی اونچی عمارتوں کو دہلا دیا ۔ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر کی بیشتر ہمہ منزلہ خانگی و سرکاری عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ وادی کشمیر کے جنوبی و وسطی حصہ میں کئی مکانات اور اسکولی عمارتیں ڈھیر ہوگئیں ۔ وادی میں ٹریفک اچانک رک گئی کیونکہ سڑکیں ہلنے لگی تھیں اور گاڑیاں ہچکولے کھارہی تھیں۔ سری نگر میں ایک فلائی اوور میں دراڑ پڑ گئی ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ زلزلہ جیسے ہی آیا دہلی میٹرو نے دارالحکومت گڑ گاؤں(ہریانہ) اور نوئیڈا یوپی میں اپنی پوری سروس فوری روک دی۔ جئے پور میٹرو نے بھی ایسا ہی کیا۔ سفیر ہند متعینہ کابل امر سنگھ نے فون پر آئی اے این ایس کو بتایا کہ کسی ہندوستانی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج افغانستان، پاکستان اور شمالی ہند کو دہلا دینیو الے طاقتور زلزلہ میں جان و مال کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور پڑوسی ملکوں کو تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام جوش کے ساتھ اس نقصان پر قابو پالیں گے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستان کے عوام اور حکومت اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کریں گے ۔ عہدیدار نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی دعا کی ۔
More than 200 killed as powerful earthquake strikes north-east Afghanistan, rocks Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں