شیو سینا ملالہ کو ہند و پاک امن سفیر بنانے کی حامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-22

شیو سینا ملالہ کو ہند و پاک امن سفیر بنانے کی حامی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستانی شخصیات کی مخالفت کے باوجود شیو سینا چاہتی ہے کہ نوبل انعام یافتہ اور بچوں کی تعلیم کے لئے آوازاٹھانے والی کارکن ملالہ یوسف زئی دونوں ملکوں کے درمیان امن کی سفیر بنے۔ شیو سینا نے دہشت گردی کے خلاف ملالہ کی لڑائی کی ستائش کی ۔ بھگوا تنظیم نے گزشتہ چندہفتوں میں پاکستان کے خلاف کئی مظاہرے کئے ہیں لیکن آج پارٹی نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کو نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان امن کے سیر بننے کے لئے مدعو کرے۔ شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شیو سینا چاہے گی کہ مرکز ملالہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کی سفیر بننے کے لئے ہندوستان کے دورے کی دعوت دے ۔ وہ امن کی پیامبر ہیں۔ انہوں نے امن کے لئے اپنا خون بہایا ہے ۔ دوسرے سیاستدانوں کا ڈرامہ چلتا رہے گا لیکن پاکستان میں صرف100ملالہ ہوں گی تو ان کے ملک سے دہشت گردی ہمیشہ کے ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملالہ کو دعوت دینے کی تہہ دل سے تائید کریں گے ۔ ملالہ اور خورشید قصوری جیسے سیاستدانوں کے درمیان بہت بڑا فرق ہے ۔

Invite Malala to Become India-Pakistan Peace Ambassador, Says Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں