ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی نہ کرنے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے امریکہ سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-18

ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی نہ کرنے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے امریکہ سے اپیل

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے آئندہ ہفتہ دورہ امریکہ سے قبل ایم کیوایم نے امریکی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی قیادت خاص کر سیکوریٹی فورسس پر دباؤ ڈالیں کہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے نام پر کراچی میں ان کے ارکان کو نشانہ نہ بنائے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں متحدہ قومی تحریک کے سینئر رکن برائے قومی اسمبلی اور اس کے بین الاقوامی تعلقات سفارتی امور کے انچارج فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں صورتحال انتہائی نازک ہے اور کسی بھی مرحلہ پر یہ دھماکو ہوسکتی ہے۔اگر اب اقدامات نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی سیکوریٹی فورسس مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے اور ایم کیو ایم کے حامیوں کے لاپتہ ہونے میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کراچی میں صورتحال جلد ہی قابو سے باہر ہوسکتی ہے ۔ میں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ اگر کراچی میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے اور اگر اقدامات ناقابل تلافی ہوجائیں جہاں آپ کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے قومی پروگرام( پاکستانی معیشت) چلانے کی طاقت ہوگی اور آپ طالبان کے خلاف لڑائی ، اس دشمن کے خلاف کارروائی کرسکیں گے ۔ ستار نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں اپنی ملاقاتوں کے بعد ایک انٹر ویو میں پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ طالبان اندرون ملک ایک دشمن ہے ۔ اسی طرح لشکر جھنگوی بھی ایک دشمن ہے چنانچہ آپ کو ایک منصفانہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں امن او استحکام کو یقینی بنانا ہوگا ۔ آپ بنیادی حقوق بحال کرتے ہوئے عارضی امن لارہے ہیں ۔ ایم کیو ایم لیڈر نے یہ بات کہی ۔ ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کے ایک قریبی با اعتماد شخصیت ہیں۔ میرے (ایم کیو ایم) کے ہزاروں کارکن روپوش ہیں ۔ ہزاروں کو ایذا پہنچائی گئی ہے ۔

MQM seeks US help to stop govt from targeting its members

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں