کیلاش ستیارتھی کو ہاورڈ یونیورسٹی کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-18

کیلاش ستیارتھی کو ہاورڈ یونیورسٹی کا اعزاز

واشنگٹن
پی ٹی آئی
نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کو اس سال کا ہاورڈ یونیورسٹی کا باوقار ہیمنٹرین ایوارڈ دیا گیا ۔ انہیں بچوں کے حقوق کے لئے کی گئی گرانقدر خدمات کے عوض یہ اعزاز دیا گیا ۔ اس باوقار یونیورسٹی کی جانب سے یہ سالانہ ایوارڈ شخصیتوں کو انفرادی طور پر دیاجاتا ہے جو اپنی خدمات سے دوسروں کو ترغیب دیتے ہیں ۔ ستیارتھی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اولین ہندوستانی ہیں ۔ سماجی کارکن نے کل یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے کروڑہا بچوں کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بیحد فخر محسوس ہورہاہے۔ انہوں نے دوسروں پر زور دیا کہ متحدہ طور پر دنیا بھر سے بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لئے آگے آئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک بشمول امریکہ میں بھی سینکڑوں بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور دیگر مسائل سے دوچار ہیں ۔

Nobel laureate Kailash Satyarthi gets prestigious Harvard prize

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں