تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا قیام - وزیراعلیٰ کے سی آر کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-18

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا قیام - وزیراعلیٰ کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے قیام کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شکھر راؤ نے آج ریاست تلنگانہ کے لئے علیحدہ وقف بورڈ کے قیام کافیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے عہدیدار مجاز کے طور پر جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری اقلیتی بہبود اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے جناب محمد اسد اللہ کو مقرر کیا ۔ دفتر چیف منسٹر کی جانب سے اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کی گئیں۔ جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس عہدیدار مجاز آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ نے تلنگانہ کے لئے علیحدہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے قیام کے اعلان پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے انہیں جو ذمہ داری دی تھی اسے پورا کرنے میں انہوں نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ جنا ب ایم جے اکبر نے بتایا کہ ریاستی وقف بورڈ کی مجموعی ترقی کے لئے گزشتہ ایک برس کے دوران کافی کام کیا گیا۔ وقف بورڈ کے کئی شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے اس کی ترقی کے اقدامات کئے گئے۔ وقف جائیدادوں کے کرایوں میں اضافہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ سابق میں وقف بورڈ کی تاریخ میں ایسا نہیں کیا گیا تھا۔ فی مربع فٹ کے حساب سے جائیدادوں کے کرایے مقرر کئے گئے ۔ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وقف جائیدادوں پر قبضوں کے خلاف تقریبا125فوجداری مقدمات درج کئے گئے ۔فرسٹ سروے اور سکنڈ سروے کے ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کرکے ضلع کلکٹرس کو روانہ کیا گیا۔ جنا ب ایم جے اکبر نے بتایا کہ وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وقف جائیداوں کو جنہیں سڑکوں کی توسیع اور دیگر ترقیاتی کاموں میں حاصل کرلیا گیا ان کے115کروڑ روپے کے معاوضہ کا دعوی جی ایچ ایم سی میں داخل کردیا گیا۔

TS CM KCR constitutes Wakf Board for Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں