طب کا نوبل انعام 2015 - جاپان چین اور آئرلینڈ کے سائنسداں منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-06

طب کا نوبل انعام 2015 - جاپان چین اور آئرلینڈ کے سائنسداں منتخب

اسٹام ہوم، لندن
رائٹر
جاپان، چین اور آئر لینڈ کے سائنسدانوں کو طب کے نوبل انعام برائے2015ء کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہیں یہ انعام راؤنڈ ورم طفیلیوں کی وجہ سے انفیکشنز اور ملیریا کے انسداد کے لئے نئی تھراپی جیسے تحقیقات پر دے دیا گیا ہے ۔ آئر لینڈ میں پیدا ہوئے ویلیم کیمیپبیل اور جاپان کی ساتوشی اومورا کو راؤنڈ ورم نامی طیفیلیے کی وجہ سے انسانی جسم میں سوزش کی وجوہات دریافت کرنے پر جب کہ چین کے یویو تو کو ملیریا کے خلاف ان کی نئی تھراپی متعارف کرانے پر دنیا کا سب سے معتبر انعام مشرکہ طور پر دیا گیا ۔ ویلیم کیمپیل اور ساتوشی اومورا کو پیراسائٹ انفیکشن پر تحقیق اور تو یویو کو انسداد ملیریا پر تحقیق کے لئے یہ انعام مشترکہ طور پر دیا گیا ۔ تو یویو وہ پہلے چینی سائنسداں ہیں جنہیں طب کے شعبہ میں نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ کیمپیبل اور اومورا نے دریائی نابینا پن اور کیمپھیٹک فلاریاسسنامی سوجن کی دوا دریافت کی ۔ یہ دونوں بیماریاں راؤنڈ ورم طفیلیے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔ یو یو تو نے ایک ایسی دوا کی تیاری میں معاونت کی جس سے ملیریا کے مریضوں میں شرح اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق ان دونوں دریافتوں نے انسانیت کو ان بیماریوں سے لڑنے کی نئی صلاحیت دی، جب کہ یہ بیماریاں اس سے قبل لاکھوں افراد کو متاثر کرہی تھی ۔ ان محققین کی کاوشوں نے کروڑہا افرادکی صحت میں بہتری اور بے شمار افراد کو تکلیف سے نجات دلائی۔ کیمپیبل نیو جرسی کی ڈریو یونیورسٹی آف میڈیسین سے وابستہ ہیں جب کہ 80سالہ اومورا جاپان کی کیتا ساتو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں ۔ چینی سائنسداں تو چین اکیڈیمی آف ٹریڈ نیشنل میڈیسن یا چین اکیڈیمی برائے روایتی ادویات سے بطور پروفیسر وابستہ ہیں ۔ طب کے شعبہ کے لئے نوبل انعام کا اعلان سب سے پہلے کیا گیا ہے جب کہ طبیعات ، کیمیا اور امن کے نوبل انعامات سے متعلق اعلان رواں ہفتہ کے آخر تک کردیاجائے گا۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ادب کا نوبل انعام کب دیاجائے گا، تاہم کہاجارہا ہے کہ جمعرات کو اس کا اعلا ن متوقع ہے ۔

Ireland, Japan, China Scientists Share Nobel Prize for Medicine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں