غیر ملکیوں کا قتل ایک گہرے بحران کی علامت - بنگلہ دیش اپوزیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-06

غیر ملکیوں کا قتل ایک گہرے بحران کی علامت - بنگلہ دیش اپوزیشن

ڈھاکہ
رائٹر
بنگلہ دیش کے ایک سینئر اپوزیشن لیڈر نے آج کہا کہ وہ غیر ملکی شہریوں کا قتل اس بات کی علامت ہے کہ قانون و نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے اور حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں اگر دو اصل حریف پارٹیوں کے درمیان تعطل کو ختم نہ کیاجائے ۔ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی( بی این پی) نے جنوری2014میں یکطرفہ طور پر منعقدہ انتخابات میں متواتر دوسری میعاد کے لئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی فتح کے بعد سے پر تشد د مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ بی این پی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جسے بین الاقوامی مبصرین نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔ ایک ایسے وقت جب اسلام پسند گروپوں نے غریب جنوبی ایشیائی ملک میں معروف شخصیتوں پر حملے کررہے ہیں، داعش کے ایک اطالوی اور ایک جاپانی شخص کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس طرح کے مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ بنگلہ دیش میں ا س سال کے اوائل میں مذہب کے چار ناقدین کا سفاکانہ طریقہ سے قتل کیا گیا۔ بی این پی کے ایک سینئر لیڈر نے رائٹر کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ اس طرح کے نچلی سطح کے رجحانات کا اس وقت جاری رہے گا جب تک بنگلہ دیش کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کی سیاسی مفاہمت نہ ہو۔ سابق مرکزی وزیر معین نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی جانب سے فریقین کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی لیکن در پردہ کوششوں کے باعث کوئی نتائج برآمد نہیں ہوئے اور عوامی لیگ نے مذاکرات میں مشغول رہنے سے انکار کردیا ہے ۔ عوامی لیگ کے کارگزار سکریٹری جنرل محبوب عالم حنیف نے سیاسی تشدد کے لئے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور مذاکرات کے امکان کو خارج کردیا۔

Bangladesh opposition says foreigner killings sign of deeper crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں