برطانیہ میں بھارتیہ ودیا بھون لندن کے دو ہندوستانی فنکاروں کو کارنامہ حیات ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-26

برطانیہ میں بھارتیہ ودیا بھون لندن کے دو ہندوستانی فنکاروں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

لندن
پی ٹی آئی
بھارتیہ ودیا لندن کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم این نندا کمار اور بھون میں ریسڈینٹ کارنیٹک میوزک کے فنکار سیوا شکتی، شیوا نیسن کو انڈین آرٹس اینڈ میوزک میں ان کی گراں قدر خدمات کے لئے کارنامہ حیات ایوارڈ عطا کیا گیا۔ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ رنجن متھائی نے حال ہی میں نہرو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں نند کمار اور سیوا شکتی کو یہ ایوارڈ پیش کئے ۔ یہ انڈین آرٹس ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ملاپ فیسٹ کی زیر میزبانی اولین قومی ہندوستانی آرٹس ایوارڈس ہیں ، ہندوستانی آرٹس کے شعبہ میں کام کرنے والے آرٹس کے لئے وقف شدہ پروفیشنلس کی خدمات کے اعتراف کے سلسلہ میں میلا فیسٹ نے قائم کئے تھے تاکہ سخٹ محنت کرنے والے اور ولولہ انگیز نوجوان آرٹسٹوں کی خدمات کا جشن منایاجاسکے ۔ ان ایوارڈس کا قیام ایک بہتر سمجھ تخلیق کرے گا کہ کس طرح ایسے بے لوث کام کرنے والوں کو با اختیار بنایاجاسکتا ہے ۔ اور جس سے نوجوان نسل مالا مال ہوسکتی ہے اور کس طرح یہ کمیونیٹیز اور عوام کے درمیان پلوں کو پاٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ میلا فیسٹ کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر پرشانت نائک نے یہ بات کہی۔ توصیف نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس بھون کے دو فنکار گراں قدر فاتح ہیں ۔ جن کی بھون کے لئے بے غرض خدمات برطانیہ میں روایتی انڈین آرٹس اینڈ کلچر سکھانے اور اس کو فروغ دینے اس کے مشن کی تکمیل کرتے ہیں ۔

1st National Indian Arts Awards presented in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں