اقوام متحدہ میں نواز شریف کے بیان پر ہندوستان کا سخت رد عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-02

اقوام متحدہ میں نواز شریف کے بیان پر ہندوستان کا سخت رد عمل

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
ہندوستان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کشمیر کو فوجیوں سے پاک علاقہ بنانے کے مطالبہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ در حقیقت پاکستان کو دہشت گردی سے پاک علاقہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے چار نکاتی قیام امن اقدامات کے تحت کشمیر سے ہندوستانی فوجیوں کی باز طلبی کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے نواز شریف کے مطالبہ کے جواب میں کہا کہ امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کو فوجیوں سے پاک علاقہ بنانے کے بجائے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک بنانا ضروری ہے اور یہی اس کا صحیح جواب ہے ۔ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے ۔ در حقیقت پاکستان ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ ایک اور ہندوستانی عہدیدار نے پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دیتے ہوئے اس پر دہشت کو جائز آلہ کے طورپر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں فرست سکریٹریابھیشک سنگھ نے کہا کہ عالمی ممالک تشویش کے عالم میں اس پر توجہ مرکوز رکھے ہوئیں کہ اس کے نتائج اب قریب ترین پڑوس کی حدوں سے دور تک وسعت پذیر ہورہے ہیں ۔ وکاس سروپ نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام دہشت گردوں کو پروان چڑھانے سے مربوط اور ایسی پالیسیوں کا نتیجہ ہے نواز شریف نے خطاب کے دوران ایک موقع پر کہا تھا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام غیر ملکی قبضہ کے مظالم برداشت کرنے پر مجبور ہیں یعنی پاکستانی وزیر اعظم غیر ملکی قبضہ کو درست اور قابض کو غلط قرار دیتے ہیں ۔ ہم پاکستان سے جلد از جلد کشمیر کے تخلیہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ابھیشک سنگھ نے کہا کہ اس معاملہ میں پاکستان قابض ہے ۔ ہندوستان نے تو بار بار پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ہندوستان آج بھی، دہشت گردی اور تشددسے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت کا خواہاں ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو اپنے خطاب کے دوران اجاگر کیا جس کے بعد پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ہندوستان آج بھی، دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت کا خواہاں ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو اپنے خطاب کے دوران اجاگر کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستان کی تائید کا سیلاب امڈ پڑا جب کہ ایک پاکستانی سفارت کارنے ٹوئٹر سائٹ پر کہا کہ نواز شریف کے خطاب کا پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم ہوا تاہم دنیا کے مابقی ممالک نے اس تعلق سے سرد مہری کا اظہار کیا۔

India responds to Nawaz Sharif's speech at U.N.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں