گاندھی جی کو آسانی سے فراموش نہیں کیا جاسکتا - صدر جمہوریہ ہند کا خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-02

گاندھی جی کو آسانی سے فراموش نہیں کیا جاسکتا - صدر جمہوریہ ہند کا خراج

نئی دہلی
یو این آئی
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے گاندھی جینتی کے موقع پر ملک و قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گاندھی جینتی ایک ایسا مخصوص دن ہے جب ہمیں اپنے آپ کو گاندھی جی کے عدم تشدد، امن اور رواداری کے اصولوں کے تئیں وقف کردینا چاہئے ۔ گاندھی جی ایک ایسی غیر معمولی انقلابی شخصیت تھے جنہیں آسانی سے فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے گاندھی جی کی موت کے سانحے پر کہا تھا کہ یہ وہ روشنی ہم سے رخصت ہورہی ہے جو جانے کے بعد بھی ہزاروں برس بعد بھی ہماری زندگیوں کو منور کرتی رہے گی۔ گاندھی جی کے آدرش ہماری اجتماعی زندہ وراثت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ دراصل گاندھی جینتی کی تقریب ہماری کثرت، ہماری اجتماعی ثقافت ، ہماری متعدد زبانوں، مذاہب ،ہمارے مختلف طرز زندگی کی وحدت کی علامت ہیں۔ یہی وہ نظریہ تھا جس نے ماضی میں عظیم شخصیات کو ہندوستان کی آزادی کے لئے جدو جہد کرنے پر آمادہ کیا۔ جمہوریت کے تئیں ہماری عہد بستگی اسی اجتماعی نظریے سے پیدا ہوئی ہے ۔ مستقبل میں بھی یہ نظریات اور آدرش ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔ ہم ان کے لئے محض اس لئے عہد بستہ نہیں ہیں کہ یہ ہمارے قیمتی ماضی کا سرمایہ ہیں بلکہ اس لئے بھی کہ یہ ہمارے خوشگوار مستقبل کی ضمانت ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں