عمران خان اور ریحام میں باہمی رضا مندی سے طلاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-31

عمران خان اور ریحام میں باہمی رضا مندی سے طلاق

Imran-Khan-marries-Reham-Khan
اسلام آباد
پی ٹی آئی
عمران خان کی ریحام کے ساتھ شادی کے تقریبا10ماہ بعد دونوں نے باہمی رضا مندی سے طلاق لے لی ہے ۔ یہ طلاق ان اطلاعات کے درمیان ہوئی ہے کہ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان نے سیاسی امور میں ریحام کی مداخلت کو پسند نہیں کیا تھا۔ ٹی وی صحافی ریحام کے ساتھ عمران خان نے دوسری شادی کی تھی جب کہ انہوںنے پ ہلے برطانوی تخت شاہی کی وارث جمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی جو 9سال تک برقرا ر رہنے کے بعد جون2004ء میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ عمران اور جمیمہ کے2بچے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام کی طلاق باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہاں میں طلاق کی توثیق کرسکتا ہوں ۔ دونوں کے درمیان تمام معاملات کا تصفیہ ہوچکا ہوچکا ہے ۔ حق نے کہا کہ عمران اور ریحام نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیاجائے اور قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی حساس نوعیت کے پیش نظر میڈیا کو قیاس آرائیوں سے باز رہنا چاہئے اور اس معاملہ پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیاجائے گا۔ حق نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا تاہم عمران کے قریبی رفقاء کے مطابق وہ سیاسی امور میں ریحام کی مداخلت سے خوش نہیں تھے ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے ازدواجی زندگی میں مسائل کی افواہین گشت کررہی تھیں اسی لئے عمران اور ریحام کی طلاق کوئی چونکا دینے والا واقعہ نہیں ہے ۔ یہ دونوں مبینہ طور پر الگ الگ رہ رہے تھے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان اصل مسئلہ پارٹی امور میں شامل ہونے سے ریحام کی گہری دلچسپی اور جمیمہ کے لئے ناپسندیدگی تھی جو اپنے بچوں کی وجہ سے ہنوز عمران کے ساتھ رابطہ میں ہیں ۔

* عمران خان نے ریحام خان سے شادی کر لی

Imran Khan, Second Wife Reham Khan Divorce With Mutual Consent

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں