26/اکتوبر واشنگٹن یو۔این۔آئی
آسکرا ایوارڈ یافتہ مشہور ہالی ووڈ اداکارہ مورین اوہارا [Maureen O'Hara] کا 95 سال کی عمر میں 24/اکتوبر کو بوئز (ایڈاہو، امریکہ) میں انتقال ہو گیا۔ مورین کے منیجر جونی نکولیتی [Johnny Nicoletti] کے مطابق ان کا انتقال ایڈاہو [Idaho] کے مرکزی شہر بوئز [Boise] میں واقع ان کے مکان پر ہوا۔ مورین آئرش نژاد امریکی شہری تھیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1941 میں کیا تھا اور متعدد آسکرا ایوارڈ جیتنے والے ڈرامے ہاؤ گرین واز مائی ویلی [How Green Was My Valley] میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ایسے جوشیلے اور بےخوف کردار ادا کیے جیسے وہ حقیقی زندگی میں بھی تھیں۔ فلم مائی آئرش مولی [My Irish Molly] میں وہ اپنے حقیقی نام مورین فٹزسمنس [Maureen FitzSimmons] کے ساتھ اسکرین پر آئی تھیں مگر انہیں شہرت "ہاؤ گرین واز مائی ویلی" سے حاصل ہوئی۔
ان کی دیگر معروف فلموں میں مریکل آن 34 اسٹریٹ [Miracle on 34th Street, 1947] اور دی پیرنٹ ٹراپ [The Parent Trap, 1961] شامل ہیں۔ دی کوئٹ مین [The Quiet Man, 1952] ان پانچ فلموں میں سے ایک تھی جس میں وہ جان وائن [John Wayne] کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور انہیں اس پر بہت فخر تھا۔ 1970 کی دہائی میں انہوں نے اپنے شوہر چارلس بلئیر [Charles F. Blair, Jr.] کی طیارہ حادثے میں موت ہو جانے کی وجہ سے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنے شوہر کی کمرشیل ایئر لائن [Antilles Air Boats] کو سنبھال لیا تھا۔
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہگنس [Michael D Higgins] نے اپنے بیان میں اوہارا کے لیے کہا کہ وہ ایک ہمہ گیر اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Maureen O'Hara, Actress of Hollywood's Golden Age, Dies at 95
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں