26/اکتوبر حیدرآباد منصف نیوز بیورو
وزیر فینانس ائیلاراجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست میں تور دال کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تور کی دال کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے اور کالا بازی میں ملوث تاجرین کے گوداموں پر دھاویے کرنے ویجلنس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ ائیلا راجندر آج سکریٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں تور کی دال 200تا210روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جس سے غریب اور عام آدمی متاثر ہورہا ہے ۔ تلنگانہ حکومت بہت جلد راشن شاپس سے سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو50روپے فی کلو فی کس ایک کلو تور کی دال فروخت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے135روپے فی کلو تور کی دال ریاست کو سربراہ کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت مرکز کو15ہزار میٹرک ٹن تور کی دال کی خریدی کا آرڈر دے دیا ہے ۔ مرکز سے دال کے حصول کے بعد منڈل سے لے کر ضلع کی سطح پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے ۔ ہاسٹلس اور اسکولوں میں باریک چاول کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے بھی حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ باریک چاول کی سربراہی میں بے قاعدگیوں کی اطلاع پر ویجلنس عہدیداروں کو دھاوے کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ضلع نلگنڈہ ، ورنگل اور میدک میں بعض سیول سپلائزعہدیداروں کو معطل کیا گیا جو بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ باریک چاول کی سربراہی میں بے قاعدگیوں میں ملوث کنٹراکٹر کے لائیسنس بھی منسوخ کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کی نگرانی میں ایک ویجلنس ٹیم قائم کی جائے گی جو باریک غیر معیاری باریک چاول کی سربراہی میں ملوث کنٹراکٹر اور بروکرس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رائس ملرس کے ملنگ چارجس میں اضافہ کے لئے وہ چیف منسٹر سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ ریاستی حکومت نے پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے موقع پر20روپے فی کلو پیاز رعیتو بازار کے ذریعہ فروخت کی تھی ۔ اس وقت پیاز عام مارکٹ میں80روپے کلو فروخٹ کی جارہی تھی۔ پیاز کی فروختگی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ حکومت نے کرناٹک، کرنول اور ناسک سے پیاز درآمد کی تھی اور تور کی دال اب مرکزی حکومت سے حاصل کی جارہی ہے ۔ محکمہ مارکٹنگ کے بجائے دال راشن شاپ کے ذریعہ فروخت کیاجائے گا۔Telangana Civil Supplies Minister Etela Rajender on Monday directed officials to take action against red gram hoarders
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں