پیپرلیس بنکنگ سے کالے دھن پر روک کا امکان - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-20

پیپرلیس بنکنگ سے کالے دھن پر روک کا امکان - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو موبائل اور پیپر لیس بینکنگ کی جانب لے جانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے نہ صرف نوٹوں کی چھپائی کا خرچ بچے گا بلکہ کالے دھن پر بھی روک لگے گی ، نریندر مودی نے یہاں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملک کے نئے کامر شینل بینک آئی ڈی ایف سی بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب موبائل بینکنگ ہی چلنے والا ہے ، جہاں نہ تو بینک کی کوئی شاخ ہوگی اور نہ ہی کوئی کاغذ ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں نوٹوں کی چھپائی پر ہونے والا خرچ بھی ختم ہوجائے گا ۔ ملک کو موبائل اور پیپر لیس بینکنگ کی جانب لے جانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا س سے کالے دھن پر بھی روک لگے گی اور ملک کی بنیادی ضرورتیں بھی پوری ہوں گی ۔ وزیر اعظم نے دیہی زندگی کو ہندوستانی معیشت کو تیز کرنے والا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی منصوبہ کے تحت61لاکھ چھوٹے کارباریوں کو35ہزار کروڑ روپے کے قرض دئیے گئے ہیں۔ اس سے دیہی معیشت میں زبردست تبدیلی آنے والی ہے کیوںکہ ایک بڑی صنعت پر اتنے رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے ایک خصوصی سیکٹر میں مزید کچھ ہزار لوگوں کو روزگار ملتا ہے لیکن کرنسی منصوبہ کے تحت61لاکھ لوگوں کو اب تک قرض ملا ہے اور وہ مہاجنوں کے قرض کے جال سے آزاد ہوگئے ہیں۔ اس سے زمینی سطح پر معیشت کو بھاری رفتار ملنے والی ہے ۔

Premises-less, paper-less banking is the future, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں