این ڈی اے دور حکومت میں اقلیتیں خوفزدہ - سینئر کانگریس قائد غلام نبی آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-06

این ڈی اے دور حکومت میں اقلیتیں خوفزدہ - سینئر کانگریس قائد غلام نبی آزاد

پٹنہ
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے آج دادری واقعہ کے بعد اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے اقلیتوں میں خوف و دہشت پیدا کرنے پر بی جے پی قائدین کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے بظاہر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قیادت کے آشیرواد کے بغیر ایسے تبصرے ممکن نہیں ۔ غلام نبی آزاد نے دادری واقعہ کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے دئیے گئے کئی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے جس میں اقلیتیں خود کو خوفزدہ محسوس کررہی ہیں ۔ قیادت کے آشیرواد کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ۔ راجیہ سبھا میں قائداپوزیشن غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر مہیش شرما کے بیان کا حوالہ دیا کہ اخلاق کے خاندان اور انہیں ہلا ک کرنے والے دونوں کے ساتھ انصاف کیاجائے گا۔ آزاد نے کہا کہ اس سے اقتدار پر فائز افراد کی گندی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے ۔ یہ بیان وزیر ثقافت نے دیا ہے جن کا کام تہذیب و ہم آہنگی کی حفاظت و تحفظ کرنا ہے ۔ انہیں یہ کہنا چاہئے تھا کہ قتل کرنے والوں کو سزا دی جائے گی لیکن انہوں نے یہ کہا کہ ملزمین کے ساتھ بھی انصاف کیاجائے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں خوف و دہشت کا ایسا ماحول پید اکرنے کے لئے اخلاق کو قتل کرنے والوں سے زیادہ بی جے پی قیادت کو ذمہ دار سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اقلیت اپنے آپ کو خوفزدہ محسوس کریرہی ہے ۔ سینئر قائدین، عہدیدار، ارکان پارلیمنٹ اور بی جے پی وزراء اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے دو مذاہب ایک دوسرے کے خلاف ہوجاتے ہیں ۔ کوئی ایسے بیانات پر کارروائی نہیں کرتا جس سے ظاہر ہوت اہے کہ ایسے بیانات دینے والوں کو ان( بی جے پی) کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ بہار کانگریس کے صدر اشوک چودھری بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ تھے، جنہوں نے کہا کہ دراصل آر ایس ایس مرکز اور بی جے پی زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کو چلا رہی ہے ۔ چیف منسٹرس، منسٹرس اور عہدیدار ہر کوئی آر ایس ایس کے احکام پر عمل کررہا ہے ۔ لالو پرساد کے بیف سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے کی خواہش پر انہوں نے کہاکہ لالو نے یہ پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ بیف کا مطلب گاؤ ماس( گائے کا گوشت) نہیں۔

BJP creating fear among minorities, says Ghulam Nabi Azad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں