یو این آئی
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج یہاں دہلی کے مختلف اسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں کے حیران کن صنفی تناسب پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی کجریوال حکومت نیا قتدار میں آنے کے بعد سے سخت نوٹس لیا ہے۔ جین نے بتایا کہ دہلی میں نوزائیدہ بچوں کا مجموعی تناسب جہاں ریکارڈ کے مطابق1000لڑکوں پر تقریبا896لڑکیوں کا ہے وہین دہلی حکومت کے سروے میں اس بات کا پتہ چلا کہ دہلی کے بعض اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرون میں یہ تناسب ناقابل فہم ہے جہاں ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے200-300لڑکیوں بعض اسپتالوں میں فی ایک ہزار کے مقابلے301سے400لڑکیوں،401سے 500لڑکیوں،501سے600لڑکیوں،601سے700اور701سے800لڑکیوں کی پیدائش ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حیران کن تناسب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی حکومت نے ایسے89اسپتالوں اور ہیلتھ مراکز کو نوٹس بھیجے ہیں جہاں لڑکیوں کی پیدائش کا تناسب بہت کم ہے ۔ حکومت نے یہ جاننا چاہا ہے کہ کیا ان اسپتالوں میں مادر شکم میں لڑکیوں کا پتہ لگا کر کہیں پیدائش سے پہلے ہی ان کا اسقاط حمل تو نہیں کردیاجاتا ہے ؟ ستیندر جین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت کا موقف یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہوتا اور شکم مادر میں بچوں کا قتل پیدا ہونے والے بچوں کے قتل کے مترادف ہے اور دونوں ہی صورتوں میں اس طرح کی واردات کو انجام دینے والا شخص قتل جیسا جرم کرنے کا مرتکب ہوتا ہے ۔ اس لئے دہلی حکومت ایسے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں کے خلاف سخت کارورائی کرنے جارہی ہے۔ ستیندر جین نے کہا کہ دہلی کابینہ نے خواتین کو تحفظ فراہم کرانے کے اقدامات کے تحت فوری طور پر سنسان اور اندھیرے والے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دیدی ہے ، جس پر جلد ہی عمل در آمد شروع کردیاجائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرحلے وار طریقے پر دہلی کی رہائشی کالونیوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور آئندہ ایک ماہ میں یہ طے ہوجائے گا کہ کیمرے یہاں کہاں لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے دہلی کے عوام کو سوائن فلو کی بیماری سے بھی الرٹ رہنے کی صلاح دی ہے ۔ کیونکہ اس وقت گجرات ، مہاراشٹرا، راجستھان ، سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں سوائن فلو کے کافی معاملے سامنے آرہے ہیں اور بڑی تعداد میں اموات بھی ہورہی ہیں۔ جین نے بہر حال کہا کہ سوائن فلو سے نپٹنے کے لئے حکومت نے دواؤں ، ڈاکٹروں اور مریضوں کے لئے بستروں سمیت خاطر کواہ انتظامات کرلئے ہیں ۔
89 hospitals in Delhi get notices over poor sex ratio
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں