پی ٹی آئی، یو این آئی
آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس( اے آئی او سی ڈی) کی ملک گیر ہڑتال کی اپیل پر دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج کم و بیش 45ہزار میڈیکل شاپس بند رہے۔ مرکزی حکومت سے آن لائن دواؤں کی فروخت کو غیر قانونی قرا ر دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ہڑتال منظم کی گئی۔ تلنگانہ میں پچیس ہزار اور اے پی میں بیس ہزار کے قریب میڈیکل شاپس بند رہے تاہم چندبڑے ہاسپٹلوں کے فارمیسی شاپس کھلے رہے ۔ صدر اے پی کیمسٹس اینڈ ڈرگس اسوسی ایشن رمیش گپتا نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مجاز آن لائن فروخت کو بند کرنے کے مطالبہ پر یہ بند مںظم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے چار لاکھ کے قریب افراد میڈیکل واپس سے بر سر روزگار ہیں۔ یو این آئی کے بموجب دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آج بیشتر دوواؤں کی دکانات بند رہیں۔ تلگو کی دو ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد میڈیکل شاپس آج بند رہے ۔ آن لائن کے ذریعہ ادویات کی فروخت کے خلاف آج ملک گیر سطح کی ہڑتال کی اپیل پر تلنگانہ اور اے پی میں میڈیکل شاپس بند رہے تاہم خانگی دواخانوں اور نرسنگ ہومس کے احاطہ میں موجود فارمیسی کی دکانات کھلی رہیں ۔ کیمسٹس کا کہنا ہے کہ آ ن لائن کے ذریعہ میڈیسن کی فروخت غیر قانونی ہے ۔
45,000 chemists shut shop in Telangana, Andhra
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں