27/اکتوبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ دشوار کن وقفہ کے بعد پی پی پی( پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ) طریقہ پر شاہراہوں کی تعمیر میں ایک جست لگاتے ہوئے حکومت آئندہ سال ایسے 100پراجکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ پی پی پی کے بارے میں اپنے خیالات کو بدلنے کے لئے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر حمل و نقل اور شوارعنے کہا کہ طریقہ کار سے متعلق تمام مسائل حل کرلئے گئے ہیں اور جاریہ سال 11,500کروڑ روپیہ مالیتی سات پراجکٹس کے ٹھیکے دے دئیے گئے ہیں ، جب کہ گزشتہ سال ایک بھی ٹھیکہ نہیں دیا گیا تھا۔ فکی کی جانب سے منعقدہ انڈیا پی پی پی چوٹی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ حکومت آئندہ سال پی پی پی طریقہ کار پر100پراجکٹ منظور کرے گی ۔ اس طریقہ کے تحت حکومت پراجکٹس کو طشت رکھ کر میں ٹھیکہ داروں کو پیش کئے جائیں گے جس میں حصول اراضی اور ماحولیات کے بارے میں منطوری حکومت کے ذمہ رہے گی۔ چالیس فیصد مصارف حکومت برداشت کرے گی اور60فیصد مصارف ٹھیکہ داروں کو برداشت کرنا ہوگا ۔ جب کہ30فیصد سرمایہ انہیں بینک فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہرگز ہے کیوں کہ اس نئے طریقہ کار می ٹول (ٹیکس) کی رقم حکومت ہی جمع کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ سال پی پی پی طریقہ کار پر اچھا ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ دسمبر تک مزید18پراجکٹس کے لئے ٹھیکے جاری کرنے کا حکومت منصوبہ بنارہی ہے ۔Govt to award 100 highway projects on PPP next year: Nitin Gadkari
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں