وزیراعلیٰ تلنگانہ کی وزیراعظم سے ملاقات - ریاست میں ترقیاتی اقدامات کا تذکرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

وزیراعلیٰ تلنگانہ کی وزیراعظم سے ملاقات - ریاست میں ترقیاتی اقدامات کا تذکرہ

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کچھ دیر کے لئے ملاقات کی اور انہیں ان کی جانب سے گجویل میں منعقد ہونے یگنہ میں شرکت کی دعوت دی۔ نیتی آیوگ کی ذیلی کمیٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس کمیٹی کے صدر مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر مسٹرچوہان ہیں اور کے سی آر ذیلی کمیٹی کے ایک رکن ہین۔ وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے بعد کے سی آر نے کچھ لمحات کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چہار شنبہ کو انہوں نے تفصیلی ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقاتکی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ چیف منسٹرنے وزیر فینانس پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈسریاست کے لئے فراہم کریں تاکہ ترقیاتی اقدامات کو بعجلت ممکنہ یقینی بنایاجاسکے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹرنے بجٹ اور دوسرے امور کے تعلق سے بھی مرکزی وزیر کو واقف کروایا اور کہا کہ ریاست کو زیادہ سے زیادہ فنڈس فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں ترقیاتی اقداما ت کو رو بہ عمل لایاجاسکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو بجٹ انتظامیہ اور ترقیاتی اقدامات کے تعلق سے بھی واقف کروایا ۔ چیف منسٹر مرکزی وزیر نتن گڈ کرسے بھی ملاقات کر کے ریاست میں قومی شاہراہوں کے فروغ کے اقدامات سے واقف کروائیں گے ۔ وہ نیتی آیوگ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے جو کہ آج شام منعقد ہونے والی ہے۔ بعد میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے توقع ہے کہ ایک رپورٹ انہیں پیش کریں گے جو کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات سے متعلق ہوگی ۔ نمائندہ منصف کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران چندرشیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے وزارت فینانس سے فراخدلانہ مالی امداد فراہم کرنے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں میں ریاست کو مناسب حصہ داری دینے اور سابقہ حصہ میں اضافہ، ایف آر بی ایم کی شرح میں اضافہ جب کہ دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں چندر شیکھر راؤ نے ایف آر بی ایم(Fisal Responsibility and Budget Mangement) کی شرح میں اضافہ کی تجویز پیش کی ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس تجویز کا جائزہ لینے کے لئے وزارت فینانس کے فینانشیل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی جس کے بعد مناسب فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اضافی فنڈس فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کی ترقی کے ل ئے ممکنہ تعاون کرے گی۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے وزیر فینانس سے ملاقات کے بعد مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کو ریاست کو قومی شاہراہوں کی صورتحال سے واقف کراتے ہوئے ان شاہراہوں کی ترقی کے لئے اضافی فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

Chief Minister of Telangana meets PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں