مہاراشٹر اردو اکادمی میں محمد حنیف کی رکنیت سے اردو دوست طبقہ پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

مہاراشٹر اردو اکادمی میں محمد حنیف کی رکنیت سے اردو دوست طبقہ پرامید

mohd-hanif maharashtra urdu academy
علاقہ خاندیش سے مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی میں اکھیل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کے (AMUSS) کے ریاستی صدر محمد حنیف محمد رشید کو رکنیت دی گئی ۔واضح ہو کہ محمد حنیف اردو اساتذہ تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں اورنہ صرف علاقہ خاندیش بلکہ مہاراشٹر کے تقریباً اضلاع میں اساتذہ کے مسائل کوحل کرنے اور اردو طبقے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔اردو زبان و ادب کا مسئلہ ہو یا پھر اردو اساتذہ، اردو اسکول کا مسئلہ ہو محمد حنیف اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ان مسائل کو لیکر وزیر اعلیٰ یا پھر متعلقہ وزراء سے ملاقات کر ان کی توجہ ان مسائل کے حل کی جانب مبذول کراتے ہوئے ہمیشہ ہی دیکھے جاتے ہیں۔ٹیچر بھرتی سے متعلق ٹی ای ٹی ،سی ای ٹی کے مسائل، اردو اساتذہ کے بھرتی سے متعلق مسائل، اقلیتی طلباء و طالبات کو دی جانے والی پری میٹرک اسکالر شپ،پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے پیچیدہ عمل اور قلیل مدت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے محمد حنیف اپنی ٹیم کے ساتھ پیش پیش دیکھے گئے ہیں۔اردو اساتذہ تنظیم کے اس متحرک فردکو مہاراشٹر اردو اکادمی میں رکنیت دئے جانے پر مہاراشٹر کے اردو داں طبقہ پر امید ہے ۔اردو زبان و ادب کے فروغ میں درپیش مسائل، اردو شعراء و ادیب حضرات کے مسائل کے حل اور انھیں اردو ساہتیہ اکادمی سے ہر قسم کا تعاون کے ضمن میں محمد حنیف فعال کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس طرح کا عزم محمد حنیف نے رکنیت ملنے کے فوراً بعد ہی اپنے خیالات کے اظہار کے دوران بھی کیا ہوا ہے۔ اکادمی میں بطور صدر وزیر برائے اقلیتی امور ایکناتھ کھڑسے جبکہ وزیر مملکت دلیپ کامبلے بطور نائب صدر ہیں۔وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری بطور گورنمنٹ ممبر ہونگے اور جلگاؤں بھساول کے روؤف خان مجید خان بطور کارگذار صدر اپنی خدمات انجام دینگے۔اکادمی میں دیگر ممبران کے طور پر قمر النساء سعید ممبئی ،رفیق شیخ ممبئی ،اعجاز فاطمہ پاٹنکر رتنا گری،قاضی ارشاد الدین پرلی ویجناتھ،اسلم تنویر جلگاؤں،شیخ ھیف رشید راویر جلگاؤں،عبد المجید حمید شیخ گڑچرولی،مسعود اعجاز ایوت محل،عظیم راہی بلڈھانہ اور فاروق سید شولاپور کا شمار ہے۔محمد حنیف شیخ رشید کو اردو اکادمی میں رکنیت دئے جانے پر اموس ضلع شاخ صدر الطاف علی،خلیل سر، معاون سکریٹری صابر خان، معاون صدر شیخ محسن،نجی اللہ خان یوسف زئی،بیڑ ضلع صدر قاضی مشاہد، سراج آرزوؔ ،جاوید پاشاہ،شیخ عاکف آشیانہ، اور تنظیم کے تمام اراکین اور ضلع کے تمام اردو اساتذہ نے مبارکباد پیش کیں۔

mohammad hanif inclusion in maharashtra urdu academy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں