چین کے سائبر حملے ناقابل قبول - امریکی صدر اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

چین کے سائبر حملے ناقابل قبول - امریکی صدر اوباما

واشنگٹن
رائٹر
صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ چین کے مبینہ سائبر حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ اوباما نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے جب چین کے صدر زی جن پنگ امریکہ کا دورہ کرنے والے ہین ۔ چین پر الزام ہے کہ اس نے کئی امریکی اداروں کی ویب سائٹس اور لاکھوں سرکاری ملازمین کے اکاؤنٹس ہیک کئے ہیں ۔ چین کے صدر رواں ماہ کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے ۔ اوباما نے کہا کہ امریکہ کو اس طرح کے حملوں سے نمٹنے کے لئے اپنا نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ وائٹ ہاؤز کے مطابق اوباما نیو یارک کے ایک ہوٹل میں مزید قیام نہیں کریں گے۔ یہ ہوٹل ایک چینی کمپنی نے گزشتہ سال خریدا تھا ۔ وائٹ ہاؤز کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ ہوٹل کی خریداری کا چینی جاسوسی سے کوئی تعلق ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بہت سی چیزیں زیر غور ہیں جیسے صدر جب وائٹ ہاؤز میں نہیں ہوں گے تو کہان قیام کریں گے ۔ دستیاب جگہ سے لے کر سیکوریٹی اور اخراجات تک ان تمام چیزوں پر غور کیاجارہا ہے ۔ صدر اوباما نے اپنے تاثرات کا اظہار میری لینڈ میں امریکی فوجی حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کو بہت واضح انداز میں بتادیا ہے کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن میں وہ ملوث پائے گئے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ سب چین کی جانب سے کی جارہی ہیں اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کو سائبر اسپیس سے متعلق عام قوانین پر اتفاق کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا نکتہ ہہے جسے ہم قومی سلامتی کو لاحق اہم خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کا حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ لیکن انہوں نے کہا کہ چین کو آن لائن تصادم سے ڈرنا چاہئے ، میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ اگر ہم یہ کرلیں تو ہم جیت جائیں گے ۔ امریکی انتظامی عملہ کے دفتر پر مبینہ چینی حملہ سے قطع نظر امریکی استغاثہ نے گزشتہ سال پانچ چینی فوجیوں پر اقتصادی جاسوسی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ لیکن دوسری جانب چین نے کہا کہ اسے امریکہ کی جانب سے سائبر حملوں کا سامنا ہے ۔ الزام کی توثیق کرتے ہوئے بیجنگ نے کہا کہ ان انکشافات کی سی آئی اے کے سابق عہدیدار ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی کی ہے ۔

Obama Says Cyber-Attacks From China 'Not Acceptable'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں