اندرا راجیو کے اسٹامپس پر تنازعہ غیر ضروری - روی شنکر پرساد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-17

اندرا راجیو کے اسٹامپس پر تنازعہ غیر ضروری - روی شنکر پرساد

نئی دہلی
یو این آئی
سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی پر اسٹامپس کو جاری نہ رکھنے کے تنازعہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ اسٹامپس کے نئے سلسلہ کو تمام کے لئے اعزاز کے طور پر جاری کیاجائے گا نہ کہ صرف گاندھی خاندان کے اعزاز کے لئے اسٹامپس جاری کئے جائیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے پچھلے یو پی اے حکومت پر صرف گاندھی خاندان پر ہی توجہ دینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی یو پی اے دور حکومت میں یادگار اسٹامپس کو سات مرتبہ جواہر لال نہرو کے نام پر اور اندرا گاندھی کے نام پر چار مرتبہ اور راجیو گاندھی کے نام پر دو مرتبہ جاری کیا گیا ۔ اس کے علاوہ جواہر لال نہرو کے نام پر سات خصوصی اسٹامپ کے علاوہ2007ء سے مسلسل راجیو گاندھی کے نام پر خصوصی اسٹامپس جاری کئے جارہے ہیں ۔ تاہم پچھلے حکومت نے دوسرے قائدین جیسے مولانا ابوالکلام آزاد ، ڈاکٹر راجندر پرساد ، سوامی وویکانند کے نام پر ایک بھی اسٹامپ جاری نہیں کیا ۔ جب کہ سردار پٹیل اور سبھاش چندر بوسش کے نا م پر صرف ایک مرتبہ اسٹامپس جاری کئے گئے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر میں استفسار کرنا چاہوں گا کہ آیا مولانا آزاد، سردار پٹیل اور سبھاش چندر بوس کانگریس کے قائدین نہیں تھے۔ پرساد نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی ایک اڈوائزری کمیٹی نے اہم شخصیات کے ناموں کی ایک فہرست تیار کی تھی جن کی تصاویر پوسٹل اسٹامپس پر شائع ہوسکتی ہیں۔ اس فہرست میں گاندھی جی، جواہر لال نہرو، مولانا آزاد، سبھاش چندر بوس ، بھگت سنگھ ، رام منوہر لوہیا، رابندر ناتھ ٹیگور ڈاکٹر دین دیال اپادھیائے، وویکانند، مہارانا پرتاپ اور شیواجی کے ناموں کے بشمول ان تمام قائدین کے نام بھی شامل ہیں ، جنہوں نے تعمیر قوم اور قوم کو نئی جہت دینے میں اپنا حصہ ادا کیا ہے ۔ مرکزی وزیر پرساد نے کہا کہ ہمارا احساس ہے کہ صرف گاندھی خاندان کے افراد ہی نہیں بلکہ وہ تمام افراد جنہوں نے ملک کی تعمیر اور نئے جہت دینے میں اپنا کردار نبھایا ہے ۔ کو بھی اس اعزاز میں شامل کیاجانا چاہئے ۔ اسٹامپ پر تنازعہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے کانگریس کیوں پریشان ہے ۔

پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب حکومت کی جانب سے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی یاد میں جاری کردہ پوسٹل اسٹامپ کو جاری نہ رکھنے کا فیصلہ پر کانگریس نے آج حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ہم گاندھی خاندان جس نے ملک کے لئے کئی قربانیاں دی ہیں کے خلاف حکومت کے رویہ اور برتاؤ کی مذمت کرتے ہیں ۔ آنند شرما نے میڈیا ارکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی بے عزتی ہے ۔ اس فیصلہ سے حکومت کو کوتاہ ذہنیت کا پتہ چلاتا ہے ۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ اندرا گاندھی اور رواجیو گاندھی 21برسوں تک ملک کے وزیر اعظم رہے، اگر حکومت میں کچھ شرم باقی ہے تو اس فیصلہ پر معافی مانگے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی صرف کانگریس کے قائدین ہی نہیں تھے ۔ بلکہ ملک اور اس کی عوام کے قائد تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کو تصویر گری کرتے ہوئے ملک کو21ویں صدی کے سوپر پاور میں تبدیل کیا۔ ان قائدین نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے ہندوستان کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں