اورنگ آباد میں پاسپورٹ آفس قیام کے لیے کمشنر آفس کے روبرو بھوک ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

اورنگ آباد میں پاسپورٹ آفس قیام کے لیے کمشنر آفس کے روبرو بھوک ہڑتال

india-passport
اورنگ آباد میں پاسپورٹ آفس کے لئے ایم ایس ڈی سی کی جانب سے 15 ستمبر کو کمشنر آفس کے روبرو بھوک ہڑتال
مہاراشٹر میں پاسپورٹ کا ریجنل آفس ورلی ممبئی میں اور پاسپورٹ کے ڈیویژنل آفس پونہ ،ناگپور،تھانہ ، ملاڈ اوراندھیری میں واقع ہے۔مراٹھواڑہ میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے سبب مراٹھواڑہ کی عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے بے شمار دشواریوں کا شکار ہے۔اس لئے پاسپورٹ کا ڈویژنل آفس اورنگ آباد میں قائم کیا جائے اس مانگ کو لیکر مائنا ریٹیز سوشل ڈیو لپمنٹ سینٹر بیڑ کی جانب سے بتاریخ 15ستمبر 2015کو ڈویژنل کمشنر ،دہلی گیٹ اورنگ آباد دفتر کے روبرو ایک روزہ بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے ۔اس ضمن میں ڈویژنل کمشنر اورنگ آباد کوبتاریخ 02ستمبر کو ایک مکتوب بھی پیش کیا گیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر اورنگ آبادکوپیش کئے گئے میمو رینڈم میں کہا گیا ہے کہ خصوصاً اپاہج افراد، کینسر کے مریض،ضعیف افراد،خواتین ،بچّے اور طلباء پاسپورٹ کے عمل سے اور اس دوران مختلف کاغذی معاملات کی تصحیح کی خاطر ممبئی کو سفر کرنے سے مشکلات سے دو چار ہیں۔پاسپورٹ بنانے کے لئے مذکورہ مسائل کا شکار مراٹھواڑہ کا صرف بیڑ ضلع ہی نہیں بلکہ تمام ہی اضلاع کی یہی حالت ہے جن میں عثمان آباد ،لاتور ، جالنہ،پربھنی اور نانڈیڑ کا شمار ہے جہاں کے لوگوں کو پاسپورٹ کے لئے ناگپور کا 24گھنٹے کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ پاسپورٹ کے لئے ممءئی اور ناگپور کا یہ سفر سبھی کے لئے دشوار گذار، تکلیف دہ اور خرچیلہ ہے۔میمو رینڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں مناسب قانونی اقدام کرتے ہوئے جلد از جلد اورنگ آباد میں پاسپورٹ کا ڈویژنل آفس قائم کیا جائیں پاسپورٹ آفس کے جلد از جلد قیام کے لئے بتاریخ 15ستمبر کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔چونکہ پاسپورٹ کا مسئلہ مراٹھواڑہ کی تمام عوام کا ہے اس لئے تمام ہی اضلاع سے مختلف ملّی، سماجی تنظیمیں ،مسلم قائدین تمام تر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کراس بھوک ہڑتال میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنائیں اس طرح کی اپیل ایم ایس ڈی سی کے سکریٹری ڈاکٹر ایس مسیح ناظرسمیت مدیر کشمکش،مہاراشٹر راجیہ اساتذہ تنظیم ،جمعیتہ علماء ،نگہبان ریلیف فاؤنڈیشن،آزاد ایجوکیشن سوسائٹی،فارماسسٹ فیڈریشن آف بیڑ،اخبار بیڑ دکن،مہاراشٹر راجیہ مسلم کرمچاری آرکشن حق سمیتی،مہاراشٹر راجیہ اددھیکاری کرمچاری اقلیتی تنظیم،بیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسو سی ایشن،او بی سی تنظیم کے عہدیداران سمیت دیگر معززین کے دستخط ثبت ہیں۔مذکورہ بھوک ہڑتال کو اپنی حمایت سے واقف کرانے اور دیگر تفصیلات کے لئے ڈاکٹر مسیح 8857856666،محمد ابو بکر 9545381220 ان موبائیل نمبر پر یا پھر ای میل kashmakash.beed12@gmal.com پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔بھوک ہڑتال سے قبل حمایت سے واقفیت کئے جانے پر ہڑتال کے بینر پر شامل تنظیموں کے نام شامل کرنے میں آسانی ہوگی۔

hunger strike at Commissioner's Office to establish a passport office in Aurangabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں