ملکہ الزبتھ نے ملکہ وکٹوریہ کا طویل حکمرانی کا برطانوی ریکارڈ توڑ ڈالا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

ملکہ الزبتھ نے ملکہ وکٹوریہ کا طویل حکمرانی کا برطانوی ریکارڈ توڑ ڈالا

ایڈنبرگ
رائٹر
محض25سال کی عمر میں ملکہ برطانیہ کا تاج پہننے والی الزبتھ دوئم تاریخ میں اپنا نام درج کراتے ہوئے سب سے طویل عرصہ تک برطانیہ کے شاہی تخت پر بیٹھنے والی حکمراں بن گئی ہیں۔ برطانیہ کی سب سے عمر دراز ملکہ89سالہ الزبتھ نے آج ہندوستانی وقت کے مطابق10بجے اپنی دادی ملکہ وکٹوریہ کی سب سے طویل مدت حکومت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ملکہ وکٹوریہ 63سال 7ماہ 2دن 16گھنٹے اور23منٹ تک برطانیہ کی ملکہ رہی تھیں ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر ملکہ الزبتھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ63سالوں میں آپ کی حکومت میں مسلسل رنگ بدلتی ہوئی اس دنیا میں استحکام قائم ہوا اور آپ کے بے لوث خدمت کی نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا میں تعریف کی گئی ۔ آج ہمیں اس غیر معمولی ریکارڈ کے ساتھ ہی اعزاز اور شہرت کے ساتھ آپ کے ذریعہ کی گئی ملک کی خدتم کا جشن منانا چاہئے ۔ شاہی کاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ نے اس کامیابی کو انتہائی بدیہی انداز سے لیا اور اس وجہ وہ اس جشن کے لئے ابتداء میں کوئی عوامی تقریب بھی نہیں چاہتی تھیں لیکن عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اب وہ اس سلسلہ میں اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک سرکاری پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رضا مند ہوگئی ہیں۔ ملکہ الزبتھ اپنی عادت کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں موسم گرما کی چھٹیاں گزارتی ہیں ۔ ملکہ اپنے شہر پرنس فلپ کے ساتھ برطانیہ کی سب سے طویل گھریلو ریلوے سروس کے100سال مکمل ہونے کی یاد میں بھاپ کے انجن سے چلنے والی ریل گاڑی سے سفر کریں گی۔ بکنگھم پیلس کی ترجمان نے بتایا کہ ملکہ الزبتھ اس موقع پر ایک اہم خطاب بھی کرسکتی ہیں ۔ مکہ الزبتھ نے برطانیہ کا تاج اس وقت سنبھالا تھا ، جب ملک دوسری جنگ عظیم سے ہونے والے خسارے اور تباہیوں سے باہر نکلنے کے لئے جدو جہد کررہا تھا۔ ملکہ نے سال1957میں کرسمس کے موقع پر اپنے پہلے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ میں کسی جنگ میں ملک کی قیادت نہیں کرسکتیں ، قانون اور انصاف سے متعلق پالیسیاں طے کرنے اور انتظامات کے مسئلے پر کوئی فیصلے نہیں کرسکتیں لیکن ملک کے عوام کی پوری لگن کے ساتھ خدمت ضرور کرسکتی ہوں ۔ انتہائی کم عمر الیزبیتھ نے کبھی بھی ملکہ بننے کی امید نہیں کی تھی۔ ان کے والد جارج ششم نے اس وقت شاہی خاندان کا تخت سنبھالا جب ان کے بڑے بھائی ایڈ ورڈ ہشتم نے ایک طلاق شدہ امریکی خاتون ویلیس سمپسن سے شادی کرنے کے لئے سال 1936میں تخت شاہی کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اپنے والد کی موت کے بعد الزبتھ نے 6فروری1952کو ملکہ برطانیہ کا تاج پہنا، جب وہ شاہی خاندان کے40 ویں حکمراں بنی تھیں ۔ الزبتھ کے ملکہ بننے سے لے کر اب تک برطانیہ مٰں ونسٹن چرچل سے لے کر کیمرون تک12وزیر اعظم نے حکومت کی ہے ۔ ان کی مدت کار میں امریکہ ہیری ایس ٹروما سے لے کر بارک اوباما تک 12صدور ہوئے ہیں ۔ الزبتھ دوئم نہ صرف سب سے طویل مدت تک حکومت کرنے والی ملکہ بن گئی ہیں بلکہ اس ہفتے سنڈے ٹائمز کے ایک سروے کے مطابق برطانیوں خیال ہے کہ وہ اپنی ہم نام ملکہ الیزا بیتھ اول اور ملکہ وکٹوریہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برطانیہ کی سب سے عظیم ملکہ بن چکی ہیں تاہم ان کی شخصیت سے اگرچہ بیشتر برطانوی خوش ہیں لیکن دیگر برطانوی باشندے ان سے اس قدر متاثر بھی نہیں ہیں ، ان کے بارے میں ری پبلکن سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی امور پر ان کی خاموشی ان کی بہترین حصولیابی ہے، جب کہ مشہور برطانوی مورخ ڈیوڈ اسٹار کی کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبت دوئم نے کبھی بھی نہ کوئی یادگار بت کی ہے اور نہ ایسا ہی کوئی کام کیا ہے ۔

Queen Elizabeth II becomes longest reigning British monarch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں