سنہرے تلنگانہ کے لئے سابق فوجیوں کی خدمات کا حصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

سنہرے تلنگانہ کے لئے سابق فوجیوں کی خدمات کا حصول

حیدرآباد
اعتماد نیوز
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کے سلسلے میں سابق فوجیوں کی خدمات کو حاصل کیاجائے گا ۔ اس سے عوام میں ایک اعتماد اور بھروسہ پیدا ہوگا ۔ سابق فوجیوں کی خدمات کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کیمپ آفس میں سابق فوجیوں کے ہمراہ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریبا100سے زائد سابق فوجی عہدیدار اور اعلیٰ پولیس عہدیدار بھی شریک تھے ۔ اس اجلاس میں سابق وزیر کیپٹن لکشمی کانت راؤ، ڈائرکٹر جنرل پ ولیس انوراگ شرما، سینک ویلفیر آفیسر شرینیش کمار، ڈائرکٹر سینک ویلفیر کرنل رمیش کمار، سابق فوجیوں کی تنظیم کے صدر ایم سری ریڈی، ریٹائرڈ آئی جی وی بھاسکر ریڈی اور سی رتنا ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔ چیف منسٹرنے کہا کہ سابق فوجیوں نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی زندگیاں صرف کردیں ۔ وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد انہیں بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ حکومت اس سابق فوجیوں کے درمیان میں ایک خلیج پیدا ہورہی ہے اسے دور کیاجائے گا۔ پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم میں شرکت کرنے والے فوجیوں کو بالترتیب3000اور6000روپے فی الحال دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ریاستی حکومت کی جاب سے بھی بجٹ میں گنجائش رکھی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے ڈی جی پی، سکریٹری داخلہ چیف سکریٹری اور سابق فوجی عہدیدار مل کر سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکمت عملی تیار کریں گے ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی ترقی کے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ سابق فوجیوں کے مسائل کے حل کے لئے اجلاس طلب کرنے پر کیپٹن لکشمی کانت راؤ سابق وزیر نے کہا کہ کسی حکومت نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس طرح کا اجلاس منعقد نہیں کیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گروپ کیپٹن ڈی جے راؤ کی تصنیف کردہ سنہرے تلنگانہ کتاب کی رسم اجرا انجام دی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں