وزیر اعظم کو روزانہ ایک لاکھ بالوں اور ناخن کے نمونے کی روانگی - جنتا دل یو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

وزیر اعظم کو روزانہ ایک لاکھ بالوں اور ناخن کے نمونے کی روانگی - جنتا دل یو

پٹنہ
آئی اے این ایس
چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈی این اے ریمارکس کے جواب میں انہیں آج سے ہر روز ناخن اور بالوں کے ایک لاکھ نمونے روانہ کرنا شروع کردیاگیا ہے ۔ جے ڈی یو قائد این کے آریہ نے بتایا کہ ہم اپنے پارٹی قائدین، ورکرس اور حامیوں کے بالوں اور ناخن کا نمونہ3ستمبر سے دفتر وزیر اعظم کو روانہ کرنا شروع کردیا گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنتادل یونائٹیڈ15اکتوبر تک پچاس لاکھ نمونے روانہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے ایک ملین سے زیادہ نمونے جمع کرلیے ہیں اور پارٹی قائدین (بشمول ارکان اسمبلی) ارکان پارلیمنٹ اور دیگر متعلقہ افراد کو اپنے اپنے حلقوں سے پوری ریاست میں ڈی این اے ٹسٹ کے لئے نمونے جمع کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو ڈی این اے مسئلہ کو بہار کی عزت نفسی سے مربوط کر کے دیکھتے ہیں ۔ جے ڈی یو نے وزیر اعظم سے اپنے ریمارکس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے کے خیال سے شبد واپسی کے نام سے ایک مہم بھی شروع کی ہے۔ مظفر پور میں25جولائی کو نریندر مودی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتیش کمار ڈی این اے کے کسی مسئلہ سے دوچار ہیں کیونکہ جمہوریت کا ڈی این اے اس سے بالکل مختلف ہے ۔

JD-U to send one lakh hair, nail samples to PMO daily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں