کالا دھن معاملہ - سوئٹزرلینڈ میں بل پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

کالا دھن معاملہ - سوئٹزرلینڈ میں بل پیش

بیرنے، دہلی
یو این آئی
سوئٹزر لینڈر کی حکومت نے کالے دھن کے سلسلہ میں معلومات کا اشتراک کرنے کے مقصد سے آج ایک بل پیش کیا۔ سوئٹزر لینڈر میں موجودہ ٹیکس انتظامی مدد ایکٹ سوئس بینک میں جمع کالے دھن کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے لیکن سوئس حکومت نے بل کو پیش کرکے اس کی معلومات کا اشتراک کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم بڑھایا ہے ۔ سوئس حکومت کی اولین ادارہ فیڈرل کونسل نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ٹیکس انتظامی مدد ایکٹ میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ سوئس حکومت نے کہا کہ فیڈرل کونسل نے ٹیکس انتظامی مدد ایکٹ میں ترمیم پر تبادلہ خیال شروع کیا ہے ۔ اگر کوئی دوسرے ملک عام انتظامی مدد کے ذریعہ یا عوامی ذرائع سے سرقہ کیا کیا ہوا ڈاٹا حاصل کرتا ہے تو اس کی درخواست کا جواب دینا ممکن ہوسکتا ہے ۔ اس اعلان سے حکومت ہند کو ایک امید بندھی ہے کہ وہ سوئس بینکوں میں کالا دھن رکھنے والے ہندوستانیوں کی معلومات حاصل کرسکے گی ۔ گزشتہ سال ایچ ایس بی سی بینک کے جنیوا دفتر میں ایک ملازم نے دستاویزات سرقہ کر کے یہ معلومات دینے کی کوشش کی تھی۔ سرقہ کیا گیا ڈاٹا فرانس حکومت کے پاس پہنچ گیا تھا جسے بعد میں حکومت ہند کو سونپا گیا تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس کالا دھن رکھنے والے کچھ لوگوں کے نام پارلیمنٹ کے بجث سیشن کے دوران عام کئے تھے لیکن اس کے بعد سے ہی اپوزیشن مسلسل اس مسئلہ کو لے کر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملے کرتا رہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں