یو این آئی
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے لئے سر گرمی تیز ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں ہندوستانی عوام مورچہ( ہم) کے صدر جیتن رام مانجھی نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہار انتخابات کے انچارج اور کیمیکل اور دکھاد کے مرکزی وزیر اننت کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ میٹنگ کے بعد بہار کے سابق وزیر اعلیٰ مسٹر مانجھی نے میڈی سے بات نہیں کی لیکن مانا جارہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیٹوں کے تقسیم کے معاملے میں بات چیت ہوئی ہے ۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے بہار انچارج بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کے لئے اپنے اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے ۔ اور صحیح وقت پر اس کا اعلان کردیاجائے گا ۔ اس درمیان لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر رام ولاس پاسوان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دو تین دنوں میں سیٹوں کی تقسیم ہو جائے گی ۔ مسٹر پاوان بھی شام کو مسٹر کمار سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔جب کہ این ڈی اے کے ایک اور اتحادی پارٹی قومی لوک سمتا پارٹی( آر ایل ایس پی) کے صدر اپیندر کشواہا نے کل شام مسٹر کمار کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی بہار میں160کے ارد گرد سیٹوں پر انتخاب لڑنا چاہتی ہے ۔ اس صورت حال میں اتحادی جماعتوں کے لئے تقریبا80نشستیں بچتی ہیں جب کہ ایل جے پی ، ہندوستانی عوام مورچی اور راایل ایس پی ہی150کے ارد گر د نشستوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک این ڈی اے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل نہیں دے پایا ہے۔ دوسری طر ف این ڈی اے کے اتحادیوں میں بھی آپس میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔ مسٹر مانجھی کی مسڑ پاسوان کے خلاف ذاتی تبصرے سے این ڈی اے کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ مانجھی نے کل پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو لوک جن شکتی پارٹی سے زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا موقع ملنا چاہئے موجودہ اسمبلی میں ہم13رکن اسمبلی ہے جب کہ ایل جے پی کا ایک بھی رکن اسمبلی میں نہیں ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں