دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی سرگرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی سرگرم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی اسمبلی کے 7ماہ قبل انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی کی طلبہ یونین، چھاترا یووا سنگھرش سمیتی(سی وائی ایس ایس) نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین میں کامیابی کے لئے کوئی دقیقہ نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ ہر طرف چیف منسٹر دہلی کجریوال کی مسکراتی ہوئی تصاویر آوزیزاں ہیں ۔ نوجوان قائدین ان کا نام لے کر نعرے بلند کررہے ہیں اور اپنے ساتھی طلبہ سے سیاست کو دولت، طاقت اور افرادی قوت سے پاک کرنے کا وعدہ کررہے ہیں ۔ اس نئی جماعت کے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخابات میں داخل ہونے سے یونیورسٹی کا یہ روایتی مقابلہ سہ فریقی ہوگیا ہے جب کہ ابھی تک دہلی یونیورسٹی میں این ایس یو آئی اور اے بی وی پی ہی کامیاب ہوتے آرہے تھے ۔ سی وائی ایس ایس کی جانب سے ہیتانشی چوہان، راہول راج اریان ، کگاریما رانا اور کلدیپ بیدھوری کا نام مقابلہ کے لئے پیش کئے گئے ہیں ۔

AAP-backed CYSS to contest DUSU polls, may signal end of ABVP-NSUI tussle era

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں