یمن جنگ کے لئے قطر سے ایک ہزار سپاہی روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

یمن جنگ کے لئے قطر سے ایک ہزار سپاہی روانہ

صنعاء
رائٹر
قطر نے یمن میں زمینی لڑائی کے لئے اپنے ایک ہزار سپاہی روانہ کردئیے ہیں ۔ سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں قطر پہلی مرتبہ ملوث ہورہا ہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ قطری فوج کوچ کرچکی ہے اور یمن کی جانب چل پڑی ہے جہاں وہ دارالحکومت صنعاء میں حوثی جنگجوؤں سے مقابلہ کرنے کے لئے اتحادی فوج میں شامل ہوجائیں گے ۔ قطر حوثیوں سے مقابلہ کرنے ک لئے اتحادی فوج میں شامل ہوجائیں گے ۔ قطر حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں میں ابتداء ہی سے شامل ہے ۔ قطر سے زمینی فوج کی روانگی ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں حوثیوں کے میزائل حملہ میں خلیجی ریاست کے درجنوں سپاہی ہلاک ہوگئے ۔ الجزیرہ کے مطابق ایک ہزار قطری سپاہی200فوجی گاڑیوں اور30اپاچی ہیلی کاپٹرس کے ساتھ یمن پہونچ رہے ہیں ۔ اس اطلاع پر قطر کی وزارت خارجہ نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔ قطر میں وزارت دفاع کے ذرائع نے تاہم کہا کہ سپاہیوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فی الحال یہ سپاہی یمن میں نہیں بلکہ سعودی عرب میں تعینات کئے جائین گے تاکہ سرحد کی حفاظت کی جائے ۔ تاہم صوبہ مآرب میں ایک یمنی عہدہ دار نے کہا کہ قطری فوجی قافلہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان الوادیہ سرحدی چوکی سے گزر چکا ہے اور مآرب کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں ہادی کی وفادار فوج صنعا پر فیصلہ کن حملہ کی تیاری کررہی ہے ۔ اسی دوران سعودی عرب کے روزنامہ الحیات نے آج اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے بھی سرحد پر مزید بھاری تعیناتی کی ہے ۔ روزنامہ نے ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ فیصلہ کن جنگ کے لئے تیاری آخری مراحل میں ہے ۔

Qatar sends 1000 ground troops to Yemen conflict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں