پی ٹی آئی
پاکستان نے عسکریت پسندوں اور انہیں فنڈس فراہم کرنے والوں کے درمیان ساز باز کا سلسلہ ختم کرنے کی کوششوں کے دوران غیر رجسٹرڈ دینی مدرسوں کے200سے زائد بینک کھاتے منجمد کردئے ہیں ۔ یہ قدم نیشنل ایکشن پلان کاایک حصہ ہے جسے عسکریت پسندوں کے خاتمہ کے لئے سال کے آغاز پر شروع کیا گیا تھا ۔ پشاور اسکول حملہ کے بعد ان کو فنڈ فراہم کرنیو الوں اور دیگر عنوان سے تعاون کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شرو ہوا تھا ۔ پشاور اسکول حملہ میں150افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر اسکولی بچے شامل تھے۔ تجارتی بینکوں نے گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غی رجسٹرد مدرسوں کے200بینک کھاتے منجمد کردئیے ہیں ۔ تمام بینکوں نے مدارس کے نئے بینک کھاتے کھولنے کا سلسلہ بھی بند کردیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بینک کھاتہ کھولنے کے لئے دینی مدارس کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ مدارس میں اپنے فنڈ حاصل کرنے کے وسائل یا نئی میکانزم کے تحت مدارس کو رجسٹر کرانے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب ان کے بینک کھاتوں کی نگہداشت مشکل ہوگئی ہے ۔ ہماری نئی پالیسی نیشنل ایکشن پلان کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ211مشتبہ اکاؤنٹس این اے پی کے تحت ملک بھر میں منجمد کردئے گئے ہیں ۔ ان میںبیشتر اکاؤنٹس انفرادی ہیں جو مدارس سے وابستہ ہیں ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ منجمد کھاتوں کی مجموعی رقم تقریبا50لاکھ روپے ہے۔ وزارت داخلہ نے32غیر رجسٹرڈ مدارس کو مہر بند کردیا ہے ۔ باور کیاجاتا ہے کہ ان مدارس کو غیر ممالک سے فنڈ حاصل ہوا کرتے تھے ۔ اسلامی قوانین کی تعلیم دینے والے پانچ مدارس کے نمائندوں نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور صوبہ کے سینئر عہدیدار وں کے علاوہ وزیر داخلہ کے عہدیداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ تاہم یہ اجلاس غیر نتیجہ خیز ثابت ہوا اور فریقین کسی معاہدہ پر متفق نہ ہوسکے ۔ اتحاد تنظیمت مدارس پاکستان آئی ٹی ایم پی، پانچ مکاتب فکر کی سرپرست تنظیم ہے جو اس مسئلہ پر بات چیت کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے ساتھ جلد ہی ملاقات کرے گی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف ترجمان عابد قمر نے بتایا کہ سنٹرل بینک کی ہدایات میں کسی بھی فرد یا تنظیم کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا گیا ہے ۔ نیا بینک کھاتہ کھولنے سے متعلق سب کے لئے ضوابط مساوی ہوں گے ۔ نیا بینک کھاتہ کھولنے سے متعلق سب کے لئے ضوابط مساوی ہوں گے ۔ کوئی بھی ادارہ یا تنظیم جو ایس بی پی کو مطلوب اطلاعات سے مطلع کردے اسے آسانی سے بینک کھاتہ کھولنے کی اجازت مل جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ہماری پالیسی بالکل ہی واضح اور منصفانہ ہے ۔ حکام نے بعض دینی مدارس پر دھاوا کر کے متعدد مدارس کو بند کردیا ہے کیونکہ ان کے بارے میں یہ اطلاع عام ہوچکی تھی کہ وہ دینی تعلیم کی آڑ میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے تھے ۔
Pakistan Targets Funding Sources of Madrasas to Combat Terror
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں