شام میں قدیم مندر مکمل طور پر تباہ - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

شام میں قدیم مندر مکمل طور پر تباہ - اقوام متحدہ

دمشق
آئی اے این ایس
سٹلائٹسکی تصاویر سے اس بات کی توثیق ہوگئی ہے کہ داعش دہشت گرد گروپ نے شام کے شہر پالیمرا میں قدیم مندر کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اتوار کو قدیم شہر کے کھنڈرات میں طاقتور دھماکہ کی اگیا ۔ یقین کیاجاتا ہے کہ جس کے نتیجہ میں داعش نے مندر کو نشانہ بنایا ۔ تاہم روم کے دور کے اس ڈھانچہ کو نقصان کی فوری طور پر واضح تصویر سامنے نہیں آسکی لیکن اقوام متحدہ سٹلائٹ کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اب وہاں کوئی آثار باقی نہیں ہیں۔ بد قسمتی سے جن تصاویر کو حاصل کیا گیا ہے ان میں اصل عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے تجزیہ نگار انوسٹنے یہ بات بی بی سی کو بتائی ۔ مقامی مکینوں نے بتایا کہ احاطہ کی دیوار اور مندر کا باب الداخلہ برقرار ہے ۔ پیر کے دن مامون عبدالکریم آثار قدیمہ و نوادارات نے بتایا کہ بل مندر کو ایک بڑے دھماکے سے نقصان پہنچایا گیا لیکن یہ یقین کیاجاتا ہے کہ مقام کا بیشتر حصہ ابھی بھی باقی ہے ۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے پلمیرا کے کھنڈرات میں واقع بل معبد کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے ۔ شام میں آثار قدیمہ اور نوادرات کے محکمہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا تھا کہ دو ہزار سال قدیم بل مندر کو تباہ کیا گیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ لی گئی تصویر میں عمارت کا ملبا بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بل مندر کی مرکزی عمارت اور اس کے پاس واقع ستونوں کی قطار کی تباہی کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ دولت اسلامیہ کے اس تازہ حملے کے بارے میں پیلمائرا کے ایک رہائشی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا تھا کہ مکمل تباہی ہے ۔ اینٹیں اور ستون زمین بوس ہوگئے ہیں۔ یہ ایسا دھماکہ تھا کہ کوئی بہرا بھی اسے سن سکتا تھا ۔ صرف عبادت گاہ کی دیوار ہی باقی بچی ہے ۔ خیال رہے کہ بل معبد کی تباہی کی خبر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں پالیمیرا میں ہی واقع بعل شمین کی عبادت گاہ کی دھماکے سے تباہی کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی تھی ۔ دولت اسلامیہ نے رواں سال مئی میں پالمیرا پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد وہاں کے تاریخی ورثے کے بارے میں خدشات بڑھ گئے تھے ۔

UN Condemns Destruction of Ancient Palmyra Temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں