اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس - مسلم نوجوانوں کے خلاف آرمس ایکٹ کا اطلاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس - مسلم نوجوانوں کے خلاف آرمس ایکٹ کا اطلاق

ممبئی
یو این آئی
اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں آج یہاں بالآخر22اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کے خلاف آرمس ایکٹ کی مختلف دفعات کا اطلاق کردیا گیا جس کے بعد خصوصی مکوکا عدالت نے اپنی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔ خصوصی جج شریکانت انیکر نے آج گزشتہ چار ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملزم سید ذبیح الدین کی عدالت میں موجودگی کے دوران دیگر ملزمین کو ان کے خلاف مزید دفعات کے اطلاق کی اطلاع دی اور انہیں دفعات سمجھانے کے بعد ان سے پوچھا کہ کیا انہیں الزام قبول ہے تو ملزمین نے نفی میں جواب دیا جس کے بعد عدالت نے ملزمین کے خلاف متذکرہ دفعات25،26اور27کے اطلاق کا حکم نامہ جاری کیا کس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزمین کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنون مکوکا عدالت کے جج نے خود سے ملزمین کے خلاف ملک سے جنگ کرنے کی دفعات کا اطلاق کئے جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان اور ایڈوکیٹ شریف شیخ کی طویل اور مدلل بحث کی سماعت کے بعد خصوصی جج نے اپنا ارادہ ترک کردیا۔
نئی دہلی میں ایک بڑے شو ایک شام پاکستان کے نام کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ہندوستانی سمجھتے ہیں کہ اس نمائش سے پاکستان جو پیسہ کمائے گا اس کا استعمال ہندوستان میں دہشت گردی پھیلاکر ہندوستانیوں کو مارنے کے لئے کیاجاکستا ہے اس لئے کئی ہندوستانیوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ تمام محب وطن ہندوستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اس کی پرزور مخالف کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر راشٹریہ ہندو آندولن کے پرچم تلے ہندوستان بھر میں احتجاج کئے جارہے ہیں۔ تھانے اسٹیشن کے نزدیک احتجاج کرنے والوں میں بجرنگ دل ، چلک ملک رکشا سنگھٹن، شیو سینا، ہندو مہا سبھا، بی جے پی ، سناتن سنستھا ، ہندو جن جاگرن سمیتی کے نمائندے شامل تھے ۔

Aurangabad arms haul case MCOCA act on 22

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں