شینا بورا قتل کیس - حقیقی حیاتیاتی والد کی آمد سے معاملہ سنسنی خیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

شینا بورا قتل کیس - حقیقی حیاتیاتی والد کی آمد سے معاملہ سنسنی خیز

ممبئی، کولکتہ
پی ٹی آئی، آئی اے این ایس
شینا بورا قتل کیس کی تفصیلات کا عدالت میں پولیس کے اظہار کے ایک دن بعد شینا کے حقیقی والد سدھارتھ داس نے اچانک ہی منظر عام پر آتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہوہ شینا بورا ے حیاتیاتی والد ہیں ۔ اسی دوران رائے گڑھ میں24سالہ مقتولہ کی باقیات کو ممبئی کی فارنسک سائنس لیباریٹری میں جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے اندرانی مکرجی کے حوالہ سے کہا کہ اگر وہ خاطی ثابت ہوتی ہیں تو اس کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اندرانی نے انہیں1989ء میں چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان کبھی کوئی ربط نہیں رہا۔ شینا اور میکھائیکل داس سے اندرانی کے بچے ہیں ۔ میں انتہائی دل شکستہ ہوں اور اگر اندرانی اس جرم کی مرتکب ہوئی ہے تو اسے سزائے موت دی جانی چاہئے۔ اندرانی سے میری ملاقات کالج میں1986میں ہوئی تھی ۔ میں نے اندرانی سے کبھی باقاعدہ شادی نہیں کی تھی ۔ داس نے بتایا کہ وہ اپنا ڈی این اے ٹسٹ کرانے بھی تیار ہیں۔ کل میٹرو پولیٹین عدالت نے اندرانی، سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ڈرائیور شیام رائے کی پولیس تحویل میں5ستمبر تک توسیع کردی تھی۔ ممبئی پولیس نے پہلی بار باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کو بتایا کہ24اپریل2012ء کو شینا کے قتل کے بعد اس کی نعش کو ایک سوٹ کیس میں رکھ کر اسٹار ٹ وی کے سابق چیف ایکزیکٹیو آفیسر پیٹر مکرجی کی ورلی رہائش گاہ لے جایا گیا ۔ 25اپریل کو اندرانی، اس کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ڈرائیور شیام رائے نے نعش کو سوٹ کیس سے نکالا اور کار کی سیٹ پر رکھ دیا جس کے بعد وہ اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔ پوچھ تاچھ کے دوران اندرانی نے بتایا تھا کہ شینا امریکہ میں ہے اور چونکہ اسے اپنی ماں سے نفرت ہے اس لئے وہ اس معاملہ میں سامنے آنے سے گریز کررہی ہے ۔ اندرانی پر کل میکھائیل کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا الزام عائد ہوا ۔ اس سے 3 سال قبل وہ شیناکا قتل کرچکی تھی۔ انتہائی سنسنی خیز شینا بورا قتل کیس کے ایک ہفتہ بعد سدھارتھ داس سب کی دلچسپی کا سبب بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شینا بورا کا حیاتیاتی والد ہوں ۔انہوں نے آج منظرنامہ پر کھل کر آتے ہوئے کہا کہ اگر اندرانی مکرجی پر واقعی جرم ثابت ہواجائے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے ۔ داس نے کولکتہ میں1998ء سے رہائش پذیر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات سے واقف نہیں کہ وہ واقعی جرم کی مرتکب ہوئی ہے تاہم میری یہی درخواست ہے کہ اندرانی مکرجی کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ قبل ازیں داس نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر اندرانی سے شادی نہیں کی تھی۔ تاہم اگر اس نے شینا کا قتل کیا ہے تو اسے پھانسی دے دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ ممبئی پولیس نے ان کے ساتھ کوئی ربط قائم نہیں کیا اور انہیں جو کچھ آگاہی حاصل ہوئی میڈیا کے ذریعہ ہوئی ۔ میں ان کے ساتھ کسی بھی موڑ پر تعاون کرنے تیار ہوں۔25اگست کو اندرانی کی گرفتاری کے باوجود خاموش رہنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک معمولی ملازمت کرتا ہوں اور میرا بھی اپنا خاندان ہے ۔ میں اس بات سے پریشان ہوگیا کہ اگر میں نے اس معاملہ میں دلچسپی لی تو میرا خاندان متاثر ہوسکتا ہے ۔ داس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اور اندرانی ایک ساتھ انہی کی رہائش گاہ پر رہ رہے تھے۔ فروری1987ء میں شینا پیدا ہوئی اوراس کے بعد ستمبر1988میں میکھائیل کی پیدائش ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اندرانی نے انہیں 1989ء میں چھوڑ دیا اور اس کا کوئی سبب بھی نہیں بتایا۔ شائد وہ میرے معاشی موقف سے غیر مطمئن تھیں۔ شینا اور میکھائیل کی پرورش کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگ میرے سسرالی رشتہ داروں کے یہاں رہ رہے تھے۔ وہ دونوں بچوں کو اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہتے تھے ۔ میری بھی یہی خواہش تھی تاہم مجھے اس کا موقع نہیں دیا گیا ۔ داس نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں شینا کے ساتھ بات چیت بھی کی تھی جب کہ وہ ان دنوں دسویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ دریں اثناء ایک خاتون نے داس کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ داس اور اندرانی کے پرانے تعلقات کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تاہم وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہے۔

'Hang Indrani if she killed my daughter', says Sheena's biological father Siddhartha Das

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں