ہندوستان میں دہشت گردوں کی جانب سے منشیات کا پھیلاؤ - مرکزی وزیر داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

ہندوستان میں دہشت گردوں کی جانب سے منشیات کا پھیلاؤ - مرکزی وزیر داخلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اس بات کا انتباہ دیتے ہوئے کہا دہشت گردگروپ ہندوستان میں منشیات کے پھیلا سکتے ہیں، ہندوستان نے آج کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے تحت اس سر گرمی کے خلاف کارروائی کی راہ میں حائل مسائل کو دور کرے گا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کو منشیات کے پھیلاؤ سے کئی سنگین چیلنجس کا سامنا ہے ، کیو ں کہ منشیات کے پھیلاؤ کے لئے اس کے قریبی علاقوں میں افیون کی پیداوار کے بڑے علاقہ موجود ہے ۔ ساؤتھ ایشین سب ریجنل ڈرگ فوکل پوائنٹ اور منشیات کو طلب کو کم کرنے میں ماہر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی سماج منشیات کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج و عواقب کا شکار ہے جس کے ذریعہ سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام و قابل لحاظ ترقی کے لئے تباہ کن ہے ۔ منشیات کے پھیلاؤ میں دہشت گرد گروپس اور منشیات کو پھیلانے والے دیگر گروہوں کے شامل ہونے سے نارکو دہشت گردی کے باعث قومی صیانت اور خود مختاری کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی معیشت کی ترقی و نمو کے ساتھ ساتھ منشیات کا کاروبار کرنے والے مختلف اقسام کی منشیات کو دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچا رہے ہیں ۔ جو سماج میں تکلیف دہ طریقہ سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی منشیات کی کھیپ کو پھیلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا کاروبار بین الاقوامی طور پر جاری ہے ،راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس کے لئے بین الاقوامی اور ملکی قوانین کو مدون کیاجانا چاہئے تاکہ اس کا تدارک ہوسکے ورنہ مختلف ممالک میں منشیات مخالف قوانین کی کمی کے باعث منشیات کے کاروبار کرنے والے آسانی سے کاروبار کرسکیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے تمام اشخاص سے اپیل کی کہ وہ اس نظام کے لئے کام کریں جو موثر طریقہ سے اس بین الاقوامی خطرہ سے نمٹنے رہا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سنہرے تکون کی موجودگی کے باعث جنوب مشرقی ایشیا میں گراں بہا منشیات کا کاروبار اور اس کی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے ۔

Terror groups involved in drug trafficking: Home Minister Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں