ہند و پاک تنازع حل کرنا سب سے آسان کام - منی شنکر ایر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

ہند و پاک تنازع حل کرنا سب سے آسان کام - منی شنکر ایر

نئی دہلی، اسلام آباد
یو این آئی
ہندوستان کے سابق سفارتکار اوررکن پارلیمنٹ منی شنکر ایر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کو حل کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے لیکن اس کے لئے عزم کا ہونا ضروری ہے ۔ کراچی میں ہندوستان کے سابق قونصلر جنرل ایئر نے لاہور میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشد محمود قصوری کی کتاب”نائدراے ہاکس نارڈو” کے اجرا کے موقع پر کل کہا کہ70سال میں اگر ہم ہندوستان اور پاکستان کے تنازعات کو حل نہیں کرسکے تو اس کی صرف ایک وجہ تھی کہ ہم نے ایک دوسرے کو کافی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی بات چیت کرنے کا موقع آیا کنٹرول لائن کے واقعات نے اس پر پانی پھیر دیا اور بات چیت ٹوٹ گئی ۔ ایر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر بات چیت بغیر رکاوٹ کے فوری طور پر شروع ہونی چاہئے اور وہ بغیر رکاوٹ چلنی چاہئے ۔ دنوں فریقوں کو بات چیت کے پلیٹ فارم پر آکر وہاں اپنی تمام تشویشات کو رکھنا اور اسے دور کرنا چاہئے ۔ مسٹر ایر نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے امن کوشش ناکام ہوئیں۔ دونوں ممالک کو امن کے عمل کو یر غمال نہیں بننے دینا چاہئے ۔ جو عناصر اسے یرغمال بنانا چاہتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے ۔ پاکستان کو دہشت گردوں کو ہندوستان کے خلاف اپنی زمین کے استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور اسی طرح ہندوستان کو قبول کرنا چاہئے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے ۔ ایر نے بعد میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کبھی پانی کے بارے میں جنگ کریں گے کیونکہ اسے تو چالیس سال پہلے ہی سندھ پانی معاہدے کے ساتھ حل کرلیا گیا ہے ۔ بعد میں پینل بحث کے دوران قصوری نے کہا کہ ان کے وزیر خارجہ کی مدت کے دوران جو ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا اس پر پھر سے عمل ہونا چاہئے اور دونوں ممالک کو اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہیں۔

Pakistan-India disputes easiest to resolve, says Aiyar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں