تیستا سیتلواڈ کی این جی او کا رجسٹریشن معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

تیستا سیتلواڈ کی این جی او کا رجسٹریشن معطل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کی جانب سے چلائی جانے والی این جی او کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن میں وزارت داخلہ نے آج چھ ماہ کے لئے اس کے رجسٹریشن کو معطل کردیا اور الزام لگایا کہ اس تنظیم نے غیر ملکی کرنسی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے حکم میں کہا کہ سب رنگ ٹرسٹ کے رجسٹریشن کو10 ستمبر2015ء سے80دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ تیستا سیتلواڈ اور ان کے شوہر جاوید آنند کی جانب سے چلایاجانے والا سب رنگ ٹرسٹ تیس دنوں کے اندر اس حکم کے خلاف نمائندگی کرسکتا ہے ۔ تاہم اگر وزارت داخلہ این جی او کے جواب سے مطمئن نہ ہو تو اس کے رجسٹریشن کو منسوخ کردیاجائے گا۔ تیستا سیتلواڈ اور ان کے شوہر کی جانب سے چلائی جانے والی ایک اور این جی او سٹیزنس فارجسٹس اینڈ پیس کو پہلے ہی پیشگی اجازت کے زمرہ میں رکھا گیا جس کے تحت تنظیم کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ غیر ملکی عطیے وصول کرنے یا استعمال کرنے سے پہلے وزارت داخلہ سے اجازت لے ۔ وزارت داخلہ کی سفارش پر سی بی آئی نے ایک کیس درج کیا تھا اور سب رنگ کمیونیکیشن اینڈ پبلیشنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی جو تیستا سیتلواڈ کی جانب سے چلائی جانے والی ایک کمر شیل کمپنی ہے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی تعاون قبول اور استعمال کرنے کے الزام میں یہ کارروائی کی گئی۔ تیستا سیتلواڈ نے گجرات فسادات کے کئی کیسوں کے متاثرین کے لئے لڑائی لڑی تھی۔

Teesta Setalvad's NGO's licence suspended for six months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں