حیدرآباد میں شہری ہوا بازی ٹریننگ سنٹر کا مرکزی وزیر اشوگ گجپتی راجو کے ہاتھوں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

حیدرآباد میں شہری ہوا بازی ٹریننگ سنٹر کا مرکزی وزیر اشوگ گجپتی راجو کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد
پی ٹی آئی
وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجتپی راجو نے آج کہا کہ وہ ایسی تحدیداتی پالیسی کے خلاف ہیں جس سے شہری ہوا بازی کی صنعت کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات (قائدہ5/20کے بارے میں) کی ضرورت نہیں ہے ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہمہ جہت ترقی ہو، نئے صنعت کار بھی ترقی کریں اور پرانے بھی۔ یہاں سب کے لئے ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی تحدیدات کے خلاف ہیں ۔ قاعدہ5/20رول کو برخواست کرنے سے متعلق حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھنے جانے پر اشوک گجتپی راجو نے کہا کہ وہ کسی بھی تحدیدات کے خلاف ہیں وہ یہاں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پراٹ اور ونٹی کی جانب سے قائم کردہ انڈین ٹریننگ سنٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں ںے رول5/20کو برخواست کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے منصوبہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ رول5/20 کے تحت اندرون ملک پانچ سالہ تجربہ اور20ایر کرافٹ چلانے کے بعد ہی ملک کے پائلٹوں کو بین الاقوامی روٹس پر طیارے چلانے کی اجازت دی جاتی ہے جس کی ماہرین اور اکزیکٹیوز نے سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے ۔ ایر ایشیا کے سی ای او ٹونی فرنانڈیز نے کہا کہ رول5/20 کی برقراری کا مطلب یہ ہے کہ ملک کی شہری ہوا باز ی صنعت کی ترقی سست کرنا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ایر کرافٹ انجن تیار کرنے والی مشہور فرم پراٹ اینڈ وٹنی نے حیدرآباد میں ٹریننگ سنٹر قائم کیا ہے۔ جس کا مقصد ملک بھر میں پائلٹوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیشینس کو فراہم کرنا ہے۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر اس ٹریننگ سنٹرکا وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجتپی راج ونے افتتاح کیا۔ پراٹ اینڈ وٹنی کا یہ تیسرا سنٹر ہے ۔ اس کے دو سنٹرس امریکہ اور چین میں ہیں۔ نائب صدر کسٹمر سروس پراٹ اینڈ وٹنی انڈیوٹائر نے کہا کہ سنٹر کے ٹریننگ ڈیمانڈ سے کمپنی مطمئن ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میںشہری ہوا بازی صنعت تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے ۔ اس سنٹر میں سالانہ دو ہزار طلبہ کو ٹریننگ دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے جب کہ اس گنجائش میں ہر سال چار ہزار کے حساب سے اضافہ کیاجائے گا۔ پلاش رائے چودھری نے جو ملک میں کمپنی کے منیجر ہیں کہا کہ ٹریننگ ایریا31,000مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس میں پانچ ہزار مربع فٹ انجن سہولت کے لئے مختص ہے ۔ کمپنی میک ان انڈیا کے تحت مسلسل سرمایہ کاری کرتی رہے گی ۔ کمرشیل انجن سیلز ایشیا پیسفک اینڈ چین میری ایلن جونس نے کہا کہ انڈیگو، گوایر اور ایر کوسٹا نے600نئے پیور پاورPW1000Gکے انجنس کا آرڈر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں دیگر ایر لائنوں سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مینٹننس ، ریپر اور اوور ہال (ایم آر او) کے سہولتوں کی فراہمی پر غور کیاجائے گا۔

Pratt & Whitney opens training centre in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں