تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-03

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کا قیام

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ کو مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرنے تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری احکام جاری کردئیے گئے ہیں ۔ سرکاری اور خانگی زمرہ کے تحت حصول روزگار کے دوران اقلیتوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے تحق اقلیتی بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کیاجائے گا۔ جس میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گروپIV,III,II,Iاسٹاف سلیکشن کمیشن ،ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ ، بینک پروبیشنری آفیسرس، یونین پبلک سرویس کمیشن، مسلح افواجج کے تقررات، مرکزی زیر انتظام اداروں ، پیراملٹری ، پولیس ، سنٹرل اکسائز ٹیچرس، لیکچرس، انجینئرس کے مسابقی امتحانات کے لئے تیاری کروائی جائے گی۔ روزگار پر مبنی کورسس جیسے ٹیلی ، میڈیکل ٹرانسکرپشن ، انڈسٹریل آٹو مشین اور دیگر روزگارپر مبنی کورسس کی بھی تربیت دی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں جے ایل بی ہری پریہ ڈپٹی کلکٹر کو مائناریٹی اسٹڈی سرکل کی ذمہ داری حوالہ کی ہے جو ریساتی وقف بورڈ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے پی اور بی سی اسٹڈی سرکلس سے مطبوعہ موادحاصل کریں۔ حکومت نے مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے اسٹاف کی تنخواہوں کے لئے15لاکھ روپے دیگر اخراجات کے لئے10لاکھ روپے اور کوچنک پروگرام میٹریل کے لئے40لاکھ روپے فرنیچر ، آلات، آفس کی ضروریات، لائبریری کے لئے60لاکھ روپے اس طرح سے جملہ1۔25کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے ۔ حکومت نے اندرون ایک ہفتہ اسٹڈی سرکل کو کارکرد بنانے کی ہدایت دی ہے ۔

Telangana sets up Study Circle for Minority Students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں