سوچھ بھارت مہم - اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے صفائے میں تبدیل - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

سوچھ بھارت مہم - اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے صفائے میں تبدیل - عام آدمی پارٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سوچھ بھارت مشن سے وابستہ سینئر آئی اے ایس عہدیدار وجیا لکشمی کی جانب سے اچانک رضا کارانہ وظیفہ پر سبکدوشی( وی آر ایس) حاصل کرلینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اشوتوش نے آج کہا کہ سوچھ بھارت مہم اب اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی صفائی میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ اپنے کئی ایک مسلسل ٹوئیٹ پیامات میں صحافی سے سیاست داں بننے والے اشوتوش نے مودی حکومت پر آئی اے ایس عہدیداروں کا تعاقب کرنے الزام عائد کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک اور سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے وی آر ایس حاصل کرلیا ۔ اب وجیا لکشمی جوشی نے وی آر ایس حاصل کرلیا ۔ آخر ہوکیارہا ہے جس تیزی سے اس حکومت میں آئی اے ایس عہدیدار عہدہ چھوڑ رہے ہیں کہ کوئی آئی ایس عہدیدار حکومت کے پاس نہیں رہے گا ۔ چند ماہ قبل گیملن مسئلہ پر آئی اے ایس اسوسی ایشن بہت سرگرم تھی ، اب ایک کے بعد ایک آئی اے ایس عہدیدار کا پیچھا کیاجارہا ہے ۔ اسوسی ایشن کہاں ہے۔ وزیر اعظم مودی کا پسندیدہ پراجکٹ سوچھ بھارت کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ اشوتوش نے کہا کہ اب سوچھ بھارت کا نظریہ واضح ہوگیا ہے ۔ مودی اب ملک کو نہیں تمام عہدیداروں کو صاف کرنا چاہتے ہیں ۔ جیا لکشمی جوشی1980بیاچ کی سینئر آئی اے ایس عہدیدار ہیں جو سوچھ بھارت مشن کی سربراہ تھیں، انہوں نے حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے رضا کارانہ وظیفہ پر سبکدوشی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔اس سے قبل ایل سی گوئل کو متعد مداخلہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا ، انہوں نے بھی وی آر ایس حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ بعد ازاں حکومت نے انہیں نئے تشکیل کردہ انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کا منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا ہے ۔

Swachh Bharat Abhiyan means 'Bureaucracy ko saaf karna': Ashutosh, AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں