ملک کی ترقی میں نہرو اور منموہن سنگھ کا رول - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-30

ملک کی ترقی میں نہرو اور منموہن سنگھ کا رول - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
حکمراں حلیف بی جے پی کو ناراض کرنے والا موقف اختیار کرتے ہوئے شیو سینا نے آج ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں سابق کانگریسی وزرائے اعظم جواہر لال نہرو سے لے کر منموہن سنگھ کے تعاون پر ان کی خوب ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے بھی اپنے بیرونی دوروں کے دوران ملک کو فخر عطا کیا نیز وہ بیرون ملک بہت زیادہ مقبول تھے۔ سینا نے یہ ریمارک وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے نتیجہ پر بی جے پی کے جشن اور ہندوستان میں کرپشن کے لئے کانگریس پر وزیر اعظم کی تنقید کے پس منظرمیں کئے ہیں۔ اپنے ترجمان سامنا کے ایک اداریہ میں شیو سینا نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی ترقی میں تیزی لانے میں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور منموہن سنگھ کے تعاون کو فراموش نہیں کیاجاسکتا نیز ٹکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے اہم رول کو بھی یاد کیا ۔ اداریہ میں لکھا گیا مودی بیرونی ملکوں اور ہندوستانیوں میں جو اپنے ملک سے کافی دور ہیں بہت ہی مقبول ہیں۔ ان ہی کی طرح پنڈت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی بھی سمندر پار بہت زیادہ مقبول تھے۔ اداریہ میں مزید لکھا گیا کہ نہرو کو بیرون ملک بہت زیادہ مقبولیت حاصل تھی ۔ روس اور امریکہ میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو نہرو کی شخصیت کے گن گاتے ہیں، وہ اس وقت مقبول تھے جب کوئی میڈیا یا سوشل میڈیا نہیں تھا ۔ سامنا نے لکھا کہ یہ صحیح ہے کہ مودی بہت زیادہ مقبول ہیں، لیکن نرسمہا راؤ اور منموہن سنگھ نے ہندوستان کی معاشی ترقی کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے دیگر ملکوں کو مدعو کرنے کے لئے ملک کے دروازے اور کھڑکیاں کھولیں اور ہندوستانی معیشت کو وسعت عطا کی ، ہم اسے کیسے فراموش کرسکتے ہیں؟

Shiv Sena praises Nehru-Gandhi PMs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں