مکہ المکرمہ کی مہلوکہ کو ممتابنرجی حکومت کا 10 لاکھ روپے معاوضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

مکہ المکرمہ کی مہلوکہ کو ممتابنرجی حکومت کا 10 لاکھ روپے معاوضہ

کولکتہ
آئی اے این ایس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن ریاست کی منیزہ احمد کے خاندان کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا جو ان107مہلوکین میں سے ایک ہے جو سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ کی مقدس مسجد مسجد الحرام میں وقوع پذیر کرین حادثہ میں ہلاک ہوگئیں ۔ ریاستی حج کمیٹی کے بموجب59سالہ منیزہ احمد کا تعلق بردوان ضلع کے اسنسول علاقہ سے تھا ۔ نیز اس حادثہ میں مغربی مدنا پور ضلع کے پتھر گٹا کے61سالہ لیاقت حسین اور ملڈا ضلع کے کالی کٹ سے تعلق رکھنے والے62سالہ حسن علی زخمی افراد میں سے ہیں۔ خیال رہے کہ اس حادثہ میں238افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں15ہندوستانی شامل ہیں۔ ہندوستانی مہلوکین میں سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص بھی ہے۔ ریاستی حکومت نے ہمہ وقتی تعاون کے لئے ایک ٹول فری نمبر18003457155تشکیل دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کا تیقن دیا ہے ۔

Mamta Banerjee announced Rs 10 lakh compensation for Mecca victim from Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں