بہار انتخابات - این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

بہار انتخابات - این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت

نئی دہلی
یو این آئی
بہار اسمبلی انتخابات کے لئے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی حلیف پارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں مفاہمت ہوگئی ہے اور جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کیاجاسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ تیار کرلیا ہے ۔ رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی( ایل جے پی) کو 41، اوپندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کو25اور جتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوامی مورچہ کو15نشستیں دی جائیں گی جب کہ بی جے پی162نشستوں پر انتخابات لڑے گی ۔ نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں آج صبح بی جے پی کے صدر امت شاہ کے گھر پر پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس منعقدہوا جس میں بہار بی جے پی کے تمام بڑے قائدین موجود تھے ۔ اس کے بعد بی جے پی کے بہار انتخابی امور کے انچارج اننت کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے اہم قائدین کی میٹنگ ہوئی جس میں نشستوں کی تقسیم کو قطعی شکل دی گئی ۔ اجلاس کے بعد اننت کمار نے صحافیوں سے کہا کہ جلد ہی اس کا اعلان کیاجائے گا۔ خیال رہے کہ نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں گزشتہ6دونوں سے این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے درمیان مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔ جتن رام مانجھی اور کشواہا نشستوں کی تقسیم پر قطعی فیصلہ کرنے کا اختیار بی جے پی کو دے دیا تھا اور کل رات پاسوان کو بھی منالیا گیا تھا۔

NDA seat-sharing woes in Bihar continue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں