آربی آئی کی ریپو شرح میں 0.5 فیصد تخفیف - گورنر آر بی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-30

آربی آئی کی ریپو شرح میں 0.5 فیصد تخفیف - گورنر آر بی آئی

ممبئی
پی ٹی آئی
ریزروبینک آف انڈیا( آر بی آئی)کی جانب سے شرح سود میں کمی سے امکنہ اور کارپوریٹ قرض قیمت کمی آئے گی ۔ آر بی آئی نے آج اپنی شرح سود میں0۔50فیصد کی تخفیف کی ہے ۔ جو گزشتہ تین برسوں میں آر بی آئی کی جانب سے سب سے زیادہ کٹوتی ہے ۔ جس سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا ۔ آر بی آئی کی اس غیر متوقع طور پر سود کی شرحوں میں0۔50فیصد کی تخفیف سے آنے والے دنوں میں عوام کو مکان، کار اور دیگر کاموں کے لئے آسان قسطوں پر قرض لینے کا خواب پورا ہونے کی امید ہے ۔ ریزروبینک کے گورنر رگھو رام راجن نے آج رواں مالی سال کے لئے دو ماہ ہونے والے چوتھے قرض اور مالی پالیسی کے جائزے کا اعلان کرتے ہوئے ریپو شرح میں نصف فیصد تخفیف کر کے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ تخفیف کے بعد ریپو شرح 7۔25فیصد سے کم ہوکر6۔75فیصد رہ جائے گی اور معکوس ریپو شرح6۔25فیصد سے کم ہوکر5۔75فیصد رہ جائے گی۔ ریزروبینک نے سی آر آر میں کوئی تخفیف نہیں کی ہے ۔ یہ چار فیصد پر جوں کی توں ہے لیکن ایس ایل آر کو ایک سال میں ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کو کساد بازاری کو دور کرنے کے لئے ایشیا کی سب سے زیادہ قرض کی قیمتوں کو کم کرنے حکومت کے علاوہ صنعتی شعبہ کی جانب سے بھی مسلسل سود کی شرحوں میں تخفیف کے لئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ توقع سے زیادہ تخفیف کو درست قرار دیتے ہوئے رگھو راجن نے کہا کہ صارفین کا افراط زر توقع ہے کہ پانچ فیصد تک ہوگا جب کہ اسے ماہ جنوری تک چھ فیصد سے کم ہی رکھاجائے گا۔ راجن نے کہا کہ اب ان کا مطمح نظر تبدیل ہوکر مارچ2017ء تک افراط زر کو پانچ فیصد تک کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر بی آئی مالیاتی پالیسی کے تدوین کے مراحل پر نظر رکھے گی جو تفریط زر کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 9برسوں میں پہلی بار شرح میں اضافہ جس سے کرنسی بازاروں پر دباؤ بڑھتا ہے پر تشویش میں مبتلا نہ ہونے پر اظہار کیا ۔ آربی آئی نے جاریہ مالی سال اپنی معاشی ترقی کی پیس قیاسیوں کو کم کرتے ہوئے 7۔4بتایا ہے جب کہ اس نے7۔6معاشی ترقی کی قیاسی کی تھی ۔ اب جب کہ ریزروبینک نے صلح جو موقف اختیار کیا ہے ، اس کی نگاہ اب ان مالیاتی اقدامات پر ہے جو حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آر بی آئی شرحوں میں کٹوتی سے مجموعی طور پر پالیسی شرح میں ہٹائے گئے125بنیادی نشانات کی روک تھام کرے۔ راجن نے کہا کہ آر بی آئی کی جانب سے اس سال کے اوائل میں تین مرتبہ شرح سود میں کمی25بنیادی نشانات کی کٹوتی کے بعد عمل میں آیا ہے ۔ آر بی آئی کی جانب سے شرحوں میں کٹوتی کے فوری بعد آندھرا بینک نے اپنی شرح قرض میں0۔25فیصد کمی کردی۔ جب کہ دیگر بینکس سے بھی اسی طرح کے اقدامات کی توقع کی جارہی ہے ۔ اس اعلان کے بعد بی ایس سی جو300نشانات سے نیچے چل رہا تھا، اس میں بہتری آئی ۔ تاہم بعد میں یہ دوبارہ منفی زون میں چلا گیا۔

RBI Cuts Interest Rate by 0.5 Percent to Boost Growth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں