پاکستانی صدر ممنون حسین چار روزہ دورہ پر چین روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

پاکستانی صدر ممنون حسین چار روزہ دورہ پر چین روانہ

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے صدر ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوگئے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران صدر ممنون حسین جنگ عظیم دوئم کے70سال مکمل پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس دورے میں پاکستانی صدر اپنے چینی ہم منصب کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ بیان کے مطابق اس طرح کے اعلیٰ سطحی دورے دونوں ملکوں کی دوستی اور وسیع تعاون کے عکاس ہیں ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں خصوصاًاربوں ڈالر کے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر دستخط کئے گئے تھے ۔ چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کررہا ہے جب کہ مختلف شعبوں خصوصابجلی کی پیداوار بھی دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون جاری ہے جن میں ایٹمی توانائی سے بجلی پید اکرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔

President Mamnoon leaves for China on 4-day visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں