شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ فراہم کرنے شنگھائی سے کے سی آر کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-11

شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ فراہم کرنے شنگھائی سے کے سی آر کی درخواست

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو، یو این آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نیو ڈیولپمنٹ بنک ، شنگھائی کے صدر کے وی کامت اور نائب صدر ژیان ژہو کے ساتھ ملاقات کی اور ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے موضوع پر بات کی ۔ چیف منسٹر آفس کے ذرائع کے مطابق شنگھائی بنک حکام کے ساتھ اپنی40منٹ کی ملاقات میں چیف منسٹر نے شہری ترقیاتی منصوبوں بشمول توانائی، آبپاشی وغیرہ کے شعبوں میں فنڈنگ کے لئے مدد چاہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرس نے اس سلسلہ میں مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ اس سے قبل چیف منسٹر اور ان کے ساتھ موجود فد ڈلان میں ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کے بعد شنگھائی پہنچا۔ شنگھائی، چین کے مرکزی ساحل پر ملک کا سب سے بڑا شہر اور عالمی معاشی ہب ہے۔ شنگھائی کا اصل مرکز بنڈ ہے جو کہ ایک مشہور واٹر فرنٹ واک وے سے متصل ہے جس کے اطراف نو آبادیاتی دور کی عمارتیں ہیں ، چیف منسٹر اور ان کے وفد نے میگ لیف ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعہ سفر کیا جو کہ300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ یہاں چیف منسٹر تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان پر صنعتکاروں سے خطاب کریں گے ۔ یو این آئی کے بموجب اپنے دس روزہ چین دورہ کے تیسرے دن چیف منسٹر آج ڈالیان سے شہنزن پہنچے۔ وہ آج یہاں چینی صنعتکاروں اور مشہور شخصیات کے لیے ایک ڈنر کی میزبانی بھی کریں گے ۔ وہ اور ان کا وفد14ستمبر کو ہانگ کانگ کا دورہ کرے گا اور16ستمبر کو وہ حیدرآباد واپس آجائیں گے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کی موجودگی میں حیدرآباد واپس آجائیں گے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کی موجودگی میں حیدرآباد میں ایل ای ڈی ٹی وی یونٹ قائم کرنے کے لئے200ملین امریکی ڈالرس کی سرمایہ کاری سے متعلق سیلکون اور مکینو کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کی گئی۔

Fund in power, irrigation projects; KCR urges Shanghai Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں