دہلی یونیورسٹی اور جے این یو میں طلبا انتخابات کی سر گرمیاں زوروں پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

دہلی یونیورسٹی اور جے این یو میں طلبا انتخابات کی سر گرمیاں زوروں پر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چوائس بیسڈ کریڈیٹ سسٹم کی واپس طلبی، ہاسٹل سہولتوں میں اضافہ کیاجائے ، کیمپس میں رہنے کا اختیار اور کیمپس سیکوریٹی طلباء تنظیموں کے مینی فیسٹو میں شامل چند ایجنڈے ہیں جو دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں انتخابات کے دوران دہرائے جارہے ہیں۔ جہاں جے این یو کے طلباء ، مشعل جلوس ، کی تیاری کررہے ہیں وہیں دہلی یونیورسٹی کے طلبا اپنی اپنی گاڑیوں پر جھنڈیاں اور پوسٹر لگاکر کالج سے کالج گھوم رہے ہیں۔ پچھلے کئی دہوں سے دونوں ہی یونیورسٹیوں میں انتخابات کافی مسابقی رہے ہیں اور انہیں مین اسٹریم سیاست میں داخلہ کا دروازہ سمجھاجاتا رہا ہے ۔ جے این یو کا انتخابی طریقہ کار تاہم دہلی یونیورسٹی سے مختلف ہے۔ معمول کی مہم کے علاوہ جے این یو کے امید وارں کو تقاریر بھی کرنی پڑتی ہیں اور انہیں صدارتی بحث و مباحثہ میں سوالات کے جوابات بھی دینے پڑتے ہیں ۔ امریکہ کے صدارتی مقابلہ کی طرز پر ہونے والے اس رات بھر کے ایونٹ کا گہرائی سے مشاہدہ کیاجاتا ہے اور یہ انتخابات میں ایک اہم عامل شمار ہوتے ہیں ۔ دہلی یونیورسٹی کے چیف الیکشن کمشنر ڈی ایس راؤتنے پی ٹی آئی کو بتایا کہ نامزدگی کا عمل پچھلے ہفتہ مکمل ہوچکا ہے اور ہم ای وی ایم مشینوں کا انتظام کررہے ہیں ۔ دہلی یونیورسٹی ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس آنکھ سے معذور افراد کے لئے بریل بیلٹ پیپر بھی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر پولنگ بوتھس اور اس کے اطراف کی ویڈیو گرافی بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی درخواست کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمرشیل ویڈیو گرافرس کی بھی خدمات طلب کی جارہی ہیں۔

Poll fever grips Delhi University, JNU, voting on Sept 11

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں