آئی اے این ایس
راشٹریہ جنتا دل کے سابق لیڈر راجیش رنجن عرف پپو یادو کے حامیوں نے منی پور میں مقیم بہار کے باشندوں کے ساتھ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین خدمات میں رخنہ اندازی کی۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ایک عہدہدار نے بتایا کہ پوری ریاست میں ٹرین خدمات گھنٹوں متاثر رہیں۔ اطلاعات کے مطابق آرا، مدھو بنی، گیا ، جہاں آباد ، ویشالی، چھپرا، سیوان ، مدھے پور سہرسہ اور پورنیا اضلاع میں خصوصی طور پر ریل خدمات متاثر ہوئیں اور مسافرین مصائب و مشکلات سے دوچار رہے ۔ پٹنہ میں پپو یادو نے پیر کے روز راج بھون تک مارچ کا ارلان کیا۔ جس سے قبل ہڑتال بھی منائی گئی ۔ پپو یادو، جن ادھیکاری پارٹی (جاپ) سربراہ ہیں اور انہوں نے6ستمبر کو چکا جام کا اعلان کیا۔پپو یادو کے حامی ہر ٹرین کو روک کر اس میں کسی منی پوری مسافر کو تلاش کرتے رہے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ گزشتہ ہفتہ انہوں نے واضح طور پرکہا تھا کہ اگر منی پور میں مقیم بہار کے باشندوں کے خلاف تشدد بند نہ ہوا اور صورتحال میں بہتری پیدا نہ ہوئی تو منی پوری مسافرین کو ٹرین سے کھینچ کر زبردستی باہر نکالا جائے گا اور انہیں منی پور واپس بھی دیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ منی پور کی صورتحال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار ذمہ دار ہیں ۔ مودی اور نتیش کمار کو حکومت منی پور کے ساتھ فورا بات چیت کرکے تشدد کا سلسلہ بند کروانا چاہئے ۔ ان علاقوں میں ساحلی محافظین (کوسٹ گارڈس) کا ویسٹ زون بیس قائم ہے ۔ اس علاقے میں معظم بیس اور بی این ایس ایشا خان بیس بھی قائم ہے ۔
Jan Adhikar Party (JAP) Pappu Yadav's Supporters Halt Trains in Bihar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں